Khwab me phal fruits dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں میٹھا پھل دیکھنا رزق، فوائد اور علمِ نافع پر دلالت کرتا ہے اور کھٹا موافق طبیعت نہ ہو تو یہ مالِ حرام کی دلیل ہے اور زیادتِ مرض کی علامت ہے۔
(۲) بے انتہا پھل کھانا یا اس کا مالک ہونا دین پر دلالت کرتا ہے یا عجمی عورتوں اور مردوں یا غلاموں پر غالب آنے کی دلیل ہے۔
(۳) چھلکوں میں محجوب پھل کھانا محنت وشفقت سے حاصل ہونے والے رزق کی علامت ہے محنت بقدرِ حجم ہوگی۔
(۴) گٹھلی والا پھل ایسے رزق کی دلیل ہے جس میں ذرہ شبہ ہو یا ایسا رزق ہے جس میں تاوان ہو یا ایسا رزق ہے جس سے زکوۃ نہ نکالی گئی ہو ۔
(۵) بغیر چھلکے اور گٹھلی والا میوہ کھانا امور میں آسانی اور ایسے رزقِ حلال پر دلالت کرتا ہے جس میں کسی اور چیز کا شائبہ تک نہ ہو۔
(۶) خواب میں میووں کے پکنے کے موسم میں میوہ دیکھنایا اور کھانا جلد پہنچنے والی خیر کی علامت ہے اور بے وقت میوہ دیکھنا دیر سے ملنے والی خیر کی طرف اشارہ ہے جو میووں کے پکنے کے موسم کے وقت کے لحاظ سے ہوگی۔
(۷) غیر موسم میں پھل دیکھنا رزق پر اور کھانا فوت ہونے والے فائدہ کوحاصل کرنے اور مشکل کے آسان ہونے کی دلیل ہے۔
(۸) جمع شدہ میوہ الفت ومحبت کے اجتماع پر دلالت کرتا ہے۔
(۹) غیر ملکی پھل اس ملک پر یا اس میں کام کرنے پر دلالت کرتا ہے بسا اوقات میووں کی مندرجہ چیزوں میں سے کسی چیز سے تعبیر کی جاتی ہے۔ ازواج یا اولاد مال کی خرید وفروخت تاجر، علوم، املاک، اعمال صالحہ، اہل واقارب، خوشیاں، امراض سے شفایاب ہونا۔
(۱۰) کبھی پھلوں کی دلالت ان سے حاصل ہونے والے مشروبات پر ہوتی ہے اسی طرح میوہ سونگھنا اس کے پانی اور تیل پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۱) کسی نے دیکھا کہ وہ ایک درخت سے اس میں لگنے والے پھل کے علاوہ کوئی اور پھل چن رہا ہے تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب کسی ایسے کام پر قائم ہے جو اس کے لیے حلال نہیں یا ایسی چیز کا طالب ہے جو اس کے لیے ضروری نہیں ہے۔
(۱۲) درخت کی جڑوں سے پھل چننا کسی شریف آدمی سے جھگڑنے کی دلیل ہے۔
(۱۳) کسی نے دیکھا کہ وہ کئی درختوں سے مختلف قسم کے پھل چن رہا ہے تو دلیل ہے کہ صاحبِ علم وجاہ افراد سے علم اور فقہ حاصل کرے گا۔
(۱۴) کسی نے دیکھا کہ وہ بیٹھ کر پھل کاٹ رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بلا محنت رزق ملے گا۔
(۱۵) کسی نے سردی کے موسم میں دیکھا کہ درخت پر پھل لگے ہوئے اور صاحبِ خواب کو بہت پسند ہیں تو دلیل ہے کہ کوئی شخص اس کی طرف مجبور ہو کر آرہا ہے اور صاحبِ خواب کو بڑا مالدار سمجھ رہا ہے اور اگر صاحبِ خواب اس پھل سے کچھ چن لے تو تعبیر ہے کہ وہ اس سے مال لے جائے گا اور پھل نہ چنے تو وہ شخص اس سے کچھ لے سکے گا بعض میووں کی تعبیر اموال اور بزرگی سے بھی کی جاتی ہے۔
(۱۶) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ کسی قلم کیے ہوئے درخت سے اس درخت کے پھل کے علاوہ دوسرے پھل چن رہا ہے تو یہ ایک مشفق سسر یا ایسے شریک کار کی دلیل ہے جس سے اس کو فرحت و سرور نصیب ہو ۔
(۱۷) ایسے درختوں کے پھل کھانا جو کسی کے مملوک نہیں ہیں علم، رزق اور اللہ تعالی کی طرف سے عطا کردہ نعمت پر دلیل ہے۔
(۱) پھل کی تعبیر شادی ہے، فرمانِ خداوندی ہے: (فاکہون، ہم وازواجہم) ”وہ ان کے ازواج خوش ہوں گے“۔
(۲) بعض حضرات نے کہا ہے کہ تر پھل جلدی ختم ہونے والے رزق پر دلالت کرتا ہے اس لئے کہ تر پھل جلدی خراب ہو جاتے ہیں اور خشک پھل باقی رہنے والے رزقِ کثیر کی دلیل ہے، بعض حضرات کا کہنا ہے کہ پھل فقیروں کے لئے مالداری اور مالداروں کے لئے مال کی زیادتی پر دلالت کرتا ہے، جو پھلوں کو اپنے اوپر منتشر دیکھے تو درستگی اور خیر کے ساتھ شہرت حاصل کرے گا۔
خواب میں میوه فروش دیکھنا
khwab me phal farosh dekhna
میوه فروش کی تعبیر لوگوں کے مالوں اور رازوں پر امین شخص ہے، میوه فروش کی تعبیر میں اس وقت تک بہتری ہے جب تک کہ پھلوں پر قیمت وصول نہ کرے، میوه فروش کو دیکھنا مفید دستاویزات یا اس آدمی پر دلالت کرتا ہے جس کے پاس بادشاہوں کی خبریں آتی ہیں، بسا اوقات خواب میں پھل دیکھنا بیوی بچوں، جلدی حاصل ہونے والے مال اور تاخیر سے حاصل ہونے والے نفع پر دلالت کرتا ہے۔