khwab me pathar stone dekhne ki tabeer
(۱) زمین پر پڑا یا دیوار پر لگا پتھر میت پر دلالت کرتا ہے اور کبھی اس کی دلالت اہلِ قساوت، غافل اور جاہل قسم کے لوگوں پر ہوتی ہے اور حکماء حضرات ج کو پھر سے تشبیہ دیتے ہیں۔
(۲) خواب میں کسی طرح پتھر کا مالک بننا یا خریدنا اپنی صفت کی بنیاد پر کسی آدمی پر غلبہ کی دلیل ہے یا اپنی تدبیر یا گفتگو سے کسی عورت کے ساتھ نکاح کرنے کی علامت ہے۔
(۳) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کا بدن پتھر بن گیا تو تعبیر ہے کہ وہ اپنے رب کی نافرمانی کرے گا اور اس کے دل میں قساوت اور اس کے دین میں فساد پیدا ہو گا۔
(۴) مریض کا یہی خواب دیکھنا اس کے مرنے کی دلیل ہے۔
(۵) تندرست کے لیے یہ خواب فالج کی وجہ سے بدن کی حرکت میں تعطل واقع ہونے کی علامت ہے۔
(۶) آسمان سے پتھر کا زمین یا مساجد پر گرنا پتھر دل آدمی پر دلالت کرتا ہے۔
(۷) آسمان سے گرے ہوئے پتھر کا ٹوٹ جانا اور اس کے ٹکڑوں کا گھروں کے اندر گرنا اس علاقے میں مصیبت پھیلنے کی علامت ہے، چنانچہ خواب میں اس پتھر کے ٹکڑے جس جس گھر میں گرتے دیکھے گئے ہوں ان گھروں میں مصیبت پہنچنے کی دلیل ہے اور اگر اس علاقے میں قحط سالی ہو تو اس کے دوام اور برے انجام سے لوگ ڈریں گے، پتھر شدت پر بھی دلالت کرتا ہے، لہذا مصیبت پتھر کی مقدار کے اعتبار سے آئے گی یعنی چھوٹے پتھر دیکھنا چھوٹی مصیبت اور بڑے پتھر بڑی مصیبت کی علامت ہیں۔
(۸) مخلوق کو پتھر مارے جانے کی مندرجہ ذیل تعبیریں ہو سکتی ہیں، اس علاقے میں اللہ تعالیٰ کے عذاب کا نزول یا وباء پھیلنا یا ٹڈیوں کا عذاب آنا یا سخت سردی، ہوا، تاوان میں پڑ جانا، اموال کا چھن جانا وغیرہ۔
(۹) خواب میں پتھروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا کوئی مشکل کام کرنے کی دلیل ہے۔
(۱۰) غیر شادی شدہ شخص کا خواب میں کسی پتھر پر سوار ہونا نکاح کرنے کی علامت ہے۔
(۱۱) خواب دیکھا کہ اپنے گلے میں پتھر لٹکایا ہے تو تعبیر ہے اس کو غم وشر لاحق ہو جائے گا۔
(۱۲) خواب دیکھا کہ اس نے پتھر پر لاٹھی ماری اور اس سے پانی پھوٹ پڑا تو فقیر کے لیے یہ خواب دلیلِ غنی ہے اور غنی کے لیے مالی زیادتی اور اچھے رزق کی علامت ہے، کبھی پتھر کی دلالت عابد وزاہد اور اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والے لوگوں پر ہوتی ہے۔
(۱۳) بادشاہ کا خواب میں اپنے پاس بہت سے پتھر دیکھنا کثرتِ مال پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۴) کسی عابد آدمی کا اپنے پاس پتھر دیکھنا اس علاقے میں اس کی کرامت کے ظہور اور اس کے ذریعہ طلبِ مال کی علامت ہے، خواب میں پتھر کو مارنا ایسی تہمت لگنے کی علامت ہے جس سے وہ بری ہو گا، خاص طور پر پتھر کو بھاگتا ہوا اور خود کو اس کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھے۔
(۱۵) کبھی پتھر کی دلالت انسان کو اس چیز سے روکنے پر ہوتی ہے جس میں تصرف کرنا اس کے لیے منع ہے اور کبھی اس کی دلالت کیڑے مکوڑوں کے بلوں پر بھی ہوتی ہے۔
(۱۶) اور چکیوں کے پتھر (پاٹ وغیرہ) علماء، اولاد، ازواج، اموال وغیرہ پر دلالت کرتے ہیں، مذکورہ پتھروں میں سے کسی پتھر کا مالک بننا عزت، اسلحہ اور مال کے ذریعے دشمنوں پر غلبہ حاصل کرنے کی دلیل ہے۔
(۱۷) کوئی شخص خواب میں ایسے پتھروں کا مالک بنا جس میں پینے اور نچوڑنے کے پتھر موجود ہیں تو کسی قابلِ عزت شخص کی طرف سے فوائد ملنے کی دلیل ہے، مثلاً والد، استاذ، سردار، بھائی، شوہر، رشتہ دار اور دوست وغیرہ۔
(۱۸) کبھی اس کی دلالت زیادہ سفر کرنے والے شخص پر بھی ہوتی ہے۔
(۱۹) خواب میں کسی نے پتھر اٹھایا اور اس میں اس کو تکلیف ہوئی تو دلیل ہے کہ پتھر کے ہلکا اور بھاری ہونے کے اعتبار سے کسی پتھر دل شخص کی طرف سے تکلیف پہنچے گی۔
(۲۰) ان پتھروں کی دلالت جو طبی اعتبار سے انسان کے لیے نافع ہیں علماء، طبیب، حکیم، معزز اور معاشی لحاظ سے مستحکم لوگ، راحت، اولاد اور نفع بخش کارخانوں پر ہوتی ہے۔
خواب میں پتھر توڑنے والا دیکھنے کی تعبیر
khwab me pathar torne wala dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں اسے دیکھنا اکابر کے قرب کی دلیل ہے، کبھی اس سے جھگڑے، گالی گلوچ، ساتھیوں سے جدائی کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے، پتھر توڑنے والا ایسے مرد پر دلالت کرتا ہے جو لوگوں کے دلوں کی بیماریوں اور اکابرین سے واقفیت رکھتا ہو۔
خواب میں پتھر مارنے یا سنگسار کرنے کی تعبیر
(۱) جس نے خواب میں دیکھا کہ وہ کسی کو پتھر مار رہا ہے تو وہ شخص گالی گلوچ کرتا ہے، سنگساری اور بدکاری کا الزام لگاتا ہے۔
اگر شرعی طور پر حد لازم ہونے کی وجہ سے پتھر مارے جا رہے ہوں تو یہ اس شخص کا گناہوں سے پاک ہونا ہے۔
خواب میں سر پتھر پر مارنے کی تعبیر
(۱) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ اپنا سر کسی پتھر پر مار رہا ہے تو وہ عشاء کی نماز پڑھے بغیر سو جاتا ہے۔