Khwab me paseena sweat dekhna
(۱) مریض کے لئے خواب میں پسینہ مرض سے چھٹکارا ہے اگر صحت کی امید ہو وگرنہ موت کی علامت ہے۔
(۲) اگر صاحبِ خواب تندرست ہو تو محنت اور مشقت والے کام کی یا پھر دنیاوی نقصان کی دلیل ہے۔
(۳) اگر کوئی دیکھے کہ اس کا پسینہ بہا ہے تو اس کی ضرورت مکمل ہو گی۔
(۴) بغل کے پسینہ کی بو رعیت کے لئے وبا اور والی کے لئے بری تعریفوں کے بعد حصولِ مال ہے، اسی طرح تاجر اور کاریگر کے لئے پسینہ مال بھی ہوتا ہے۔
(۵) اگر کوئی دیکھے کہ پسینہ اس کے جسم سے گرا ہے تو پسینہ کی بقدر اس کا مال ضائع ہو گا، کبھی پسینہ دیکھنے والے کے لئے مصیبت بھی ہوتا ہے۔