خواب میں ساقی پانی پلانے والے کو دیکھنے کی تعبیر

khwab me pani pilane wale ko dekhna

(۱) اس کو خواب میں دیکھنا نیک اور پرہیز گار آدمی پر دلالت کرتا ہے اس لیے کہ یہ بہت زیادہ اجر والا کام کرتا ہے۔

(۲) اور اگر لوگوں کو پانی پلائے اور اس کی اجرت نہ لے تو اس کے ہاتھ پر بڑی خیر جاری ہو گی۔

(۳) اور اگر اس نے برتن بھرا اور اپنے گھر لے گیا تو یہ مال ہے جس پر وہ قابض ہوگا اور پانی پلانے والے کو خواب میں دیکھنا شفا دینے والے پر دلالت کرتا ہے اس لیے کہ وہ دلوں کو جانتا ہے اور ان کے مرض کا علاج کرتا ہے اور اس کا دیکھنا دلالت کرتا ہے رزق پر اور بادشاہوں سے قرب پر۔

(۴) اور کمر پر پانی رکھ کر پلانا مقام سے کسی فائدہ کے حصوں پر دلالت کرتا ہے۔

(۵) اور جانوروں کو پلانا سفر کرنے پر اور اس کو دیکھنا لوگوں کے درمیان خیر تقسیم کرنے والے پر دلالت کرتا ہے۔

(۶) اور بعض دفعہ یہ وقت کی پابندی پر بھی دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے دلال پر جو کہ چیزوں کو ان کے مالکوں کے پاس لے جاتے ہیں اور اس کو خواب میں دیکھنا برائیوں، جھگڑوں پر اور رقص پر اور گھومنے کی بھی دلیل ہے اور ساقی نے جب پانی کسی کے برتن میں ڈال کر اور اس کی قیمت وصول کی تو وہ کوئی بوجھ اٹھائے گا اور جس کے لیے اُٹھا رہا ہے اس کو کسی شاہی آدمی سے اکٹھا مال ملے گا  اس لیے کہ نہر سے مراد بادشاہ ہے اور برتن میں پانی اکٹھے پانی پر دال ہے اور جو لوگوں کو کوزوں اور گلاسوں کے ذریعہ پانی پلائے تو وہ افعالِ حسنہ اور دین کا مالک ہو گا جیسے عالم اور واعظ اور جو پانی گھڑوں اور ڈولوں کے ذریعہ نکالے تو وہ مال اور امانتوں میں مامون ہو گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top