خواب میں پنیر دیکھنے کی تعبیر

Khwab me paneer cheese dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں پنیر دیکھنا غیر شادی شدہ کے لیے نکاح، حاملہ کے لیے بچے کی پیدائش، تاجر کے لیے مالی منفعت اور ان کے علاوہ کے لیے درازئ عمر پر دلالت کرتا ہے اور لڑنے اور جھگڑنے والے کے لیے دلیل غلبہ ہے اور ملاقات سے ڈرنے کی دلیل ہے۔

(۲) دودھ سے بنائی جانی والی چیزیں اگر حاملہ دیکھے تو یہ دلیلِ وضعِ حمل ہے اور جما ہوا دودھ دلیلِ برکت اور رزق ہے اور کبھی اس کے اندر کی چیزیں سود پر دلالت کرتی ہیں۔ پنیر کی دلالت راحت کے ساتھ مال ملنے پر ہوتی ہے۔

(۳) تر پنیر خشک سے تعبیر کے لحاظ سے بہتر ہے اور صاحبِ خواب کے لیے مالِ موجود اور اسی سال کی خوشحالی پر دلالت کرتا ہے۔

(۴) بعض اصحابِ تعبیر کی رائے ہے کہ خشک پنیر سفر پر دلالت کرتا ہے۔

(۵) ایک پنیر مال کا ایک حصہ ہے۔

(۶) خواب میں روٹی کے ساتھ پنیر کھانا مالی کمی پر دلالت کرتا ہے۔

(۷) پنیر کے ساتھ روٹی اور اخروٹ کھانا اچانک بیماری لاحق ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

(۸) بلا تعب حاصل شدہ پنیر اور وہ چیز جو پنیر کی طرح ہے، کی تعبیر دیکھنے والے کی حیثیت کے مطابق ایک ہزار درہم یا ایک سو درہم ہیں۔

(۹) کبھی پنیر کی دلالت ذلت وشکست پر بھی ہوتی ہے۔

(۱۰) بعض دفعہ خشک پنیر حالتِ سفر میں ملنے والے رزق پر اور تر پنیر حالتِ حضر میں ملنے والے رزق پر دلالت کرتا ہے۔

خواب میں پنیر بیچنے والے کو دیکھنا

خواب میں پنیر بیچنے والے کو دیکھنا مالی وسعت اور امراض سے شفاء کی دلیل ہے۔ لڑنے والوں کے لیے اس کو دیکھنا اچھی علامت نہیں ہے اس لیے کہ اس کی دلالت بزدلی پر بھی ہوتی ہے اور شجاعت پر بھی۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top