khwab mein pakhana dekhna

خواب میں پاخانہ یا بڑا پیشاب دیکھنا

Khwab me pakhana dekhna


خواب میں پاخانہ نکلنا

khwab mein pakhana nikalna

  1. خواب میں بڑے پیشاب کا نکلنا گناہوں سے نجات پانے کی دلیل ہے۔
  2. پاخانہ کا نکلنا خواب میں، مہمان کے روانہ ہونے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔
  3. پاخانہ آدمی کے اس مال یا اس راز پر بھی دلالت کرتا ہے جس کو وہ ظاہر نہیں کرنا چاہتا۔
  4. اس کی دلالت سفر پر بھی ہوتی ہے، جیسا کہ فرمانِ خداوندی ہے:
    (أَوْ جَآءَ أَحَدٌۭ مِّنكُم مِّنَ ٱلْغَآئِطِ)[5:6]
    ”یا تم میں سے کوئی قضائے حاجت سے فراغت حاصل کر کے آئے“۔
  5. خواب میں پاخانہ لڑائی کے لئے مقابلہ پر نکلنے کو بھی بتاتا ہے۔
  6. آدمی کا پاخانہ ضروریات کی تکمیل پر دلالت کرتا ہے۔
  7. خواب میں بڑا پیشاب دیکھنا پریشانی اور غموں، امانتوں کے واپس کرنے اور مطلب کے پورا ہونے کو بھی بتابتا ہے۔
  8. خواب میں پاخانہ کا پتلا ہونا ضرورت مند کے لئے تنگی سے کشادگی کی طرف جانے پر دلیل ہے۔
  9. اگر خواب میں آدمی کو دوسرے آدمی کا پاخانہ لگ جائے تو دلیل ہے خواب دیکھنے والا اس شخص کا مقروض ہو گا۔
  10. بعض اوقات خواب میں پاخانہ واضح ظلم سے حاصل ہونے والے رزق پر بھی دلالت کرتا ہے۔

خواب میں پاخانہ دیکھنا

khwab mein pakhana dekhna

  1. خواب میں پاخانہ دیکھنا بیداری میں مال پر دلالت کرتا ہے۔
  2. خواب میں بہنے والا بڑا پیشاب دیکھنا بڑے اخراجات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
  3. پاخانہ اپنی بدبو کی بناء پر حرام مال کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے۔
  4. حضرت دانیال رحمۃ اللہ علیہ کا فرمان ہے کہ خواب میں انسان کا پاخانہ دیکھنا حرام مال کو بتاتا ہے۔ اور کسی جانور کا پاخانہ دیکھنا حرام مال کی دلیل ہے اور درندے کا پاخانہ دیکھنا ایسے مال کی دلیل ہے جو ظلم سے حاصل ہوگا۔

خواب میں پاخانہ کرنا

Khwab mein pakhana karna

  1. خواب میں اگر کوئی اپنے آپ کو پاخانہ کرتا ہوا دیکھے تو یہ اس کے غم کے ختم ہونے پر دلیل ہے۔
  2. اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس نے بغیر ارادہ کے پاخانہ کر کے اس کو پکڑ بھی لیا اور اٹھا بھی لیا تو وہ پاخانے کی بقدر دنیاوی فائدہ حاصل کرے گا۔
  3. اگر کوئی خواب میں اپنے آپ کو بستر پر پاخانہ کرتے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے گا یا لمبی بیماری میں مبتلا ہو جائے گا۔
  4. اگر کسی نے خواب میں اپنے آپ کو خشک وسخت پاخانہ کرتا دیکھا تو یہ دلیل ہے کہ وہ صحت مند ہونے کی حالت میں مال خرچ کرے گا۔
  5. اگر کوئی خواب میں خود پر بڑا پیشاب کرے تو یہ غلطی یا ذلت والے کام یا مرتبہ کو گرا دینے والی بات میں واقع اور مبتلا ہونے کی علامت ہے۔
  6. خواب میں اگر پاخانہ کی بو ظاہر ہو جائے یا پاخانہ اس کے کپڑوں کو لگ جائے یا زور لگا کر پاخانہ کرے تو  پریشانیوں، کینہ، بیکار شہرت، تکلف، تاوان کی علامت ہے۔ اور یہ خواب حاملہ کے لئے اسقاطِ حمل کی دلیل ہے۔
  7. سفر کا ارادہ کرنے والے کے لئے خواب میں بہت زیادہ پاخانہ کرنا دلیل ہے وہ سفر نہ کر سکے گا جس راستے پر وہ جانا چاہتا ہے وہ راستہ ہی اس سے کٹ جائے گا۔
  8. اگر کوئی شخص خشک پاخانہ کرے تو دلیل ہے وہ اپنا کچھ مال عافیت میں خرچ کرے گا۔ اور اگر پاخانہ بہنے والا تھا تو یہ بندہ اپنا سارا مال خرچ کرے گا۔
  9. خواب میں کپڑوں میں پاخانہ کرنا بیداری میں فحش کام کرنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے، اگر لوگ اس سے مرتبہ میں بلند ہوں تو مذکورہ کی طرف اشارہ ہوتا ہے.
  10. اگر پاخانہ واش روم میں کیا تو یہ اشارہ ہوتا ہے کہ پریشانی ختم ہوگی، اس کا قرضہ ادا ہوگا، یا پھر وہ اپنے ذمہ اپنے اہل وعیال کے اخراجات ادا کرے گا۔
  11. خواب میں خود کو شلوار میں پاخانہ کرتا ہوا دیکھے تو یہ اپنی بیوی پر غضبناک ہونے کی دلیل ہے اور عورت کا مہر ادا کرنے اور شوہر کا بیوی سے لیا ہوا مال واپس کرنے کی دلیل ہے۔
  12. شلوار میں بغیر ارادہ کے پاخانہ کرنے کے بعد ہاتھ سے اٹھا لیا ہے تو حرام مال سے پاخانہ کی بقدر مال حاصل کرے گا، یہ تعبیر اس بناء پر ہے کہ پاخانہ سے کوئی چیز زیادہ ملوث نہ ہو ۔
  13. اگر کوئی خواب میں اپنی قمیص میں پاخانہ کرے تو یہ دلیل ہے کہ وہ خود اپنے اوپر غصہ ہوگا۔
  14. اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کا خیمہ مٹی میں لگا ہوا ہے اور وہ بڑا پیشابکر رہا ہے تو یہ دلیل ہے کہ وہ مال دفن کرے گا۔
  15. اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ عام بازار یا غسل خانہ میں پاخانہ کر رہا ہے تو یہ پوشیدہ چیزوں کے ظاہر ہونے اور اس کو ذلت پیش آنے پر دلالت کرتا ہے۔
  16. اگر کوئی خواب میں کوڑا خانہ میں یا دریا کے کنارے یا ایسی جگہ جہاں کوئی اعتراض نہ کرے پاخانہ کرے تو یہ بھلائی کی دلیل ہونے کے ساتھ ساتھ پریشانی اور تکلیف کے ختم ہونے کی بشارت بھی ہے۔
  17. اگر کوئی خواب میں کپڑے یا گھڑے یا برتن وغیرہ میں پاخانہ کرے تو وہ خادم خریدنے میں مال خرچ کرے گا۔
  18. اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ اپنے نیچے پاخانہ کر رہا ہے اور اسے ارد گرد کا بالکل شعور نہیں تو یہ اس کے مال کے کم ہونے کی طرف اشارہ ہے، حالانکہ اس کے اہل اور اس کے شرکاء کو اس کا احساس تک نہیں ہو گا۔
  19. اگر خواب میں کسی نے جنگل میں پیشاب، پاخانہ کیا اور پرندے نے اس پاخانہ کو اٹھا لیا یا زمین نے اس پاخانہ کو پھینک دیا تو خواب دیکھنے والا اگر مسافر ہے تو اس کے واپس جانے کی دلیل ہے اور اشارہ ہے اس کے مال کو چور لے جائیں گے۔
  20. اور اگر بڑے پیشاب سے کوئی بڑی چیز نکلی جو کیچڑیا بہنے والی چیز کے مشابہ تھی تو کوئی پریشانی یا بادشاہ کا خوف ہو گا۔
  21. اگر خواب میں کیا ہوا پاخانہ گرم ہو تو سخت مرض میں مبتلا ہونے کے بعد اس سے شفا بھی پائے گا یا اس بندے پر چوری کے حوالہ سے تہمت لگے گی۔
  22. اگر کوئی خواب میں خود کو عادت سے زیادہ پاخانہ کرتا ہوا دیکھے اور وہ پاخانہ سانپ کے مشابہ تھا تو اس کی اولاد زیادہ ہو گی اور اولاد میں سے کچھ اس کے دشمن بھی ہوں گے۔

خواب میں اس حال میں پاخانہ کرنا کہ کوئی اسے دیکھ رہا ہو

Khwab mein pakhana karna aur koi dekh raha ho

  1. کسی نے خواب دیکھا گویا وہ بڑا پیشاب کر رہا ہے اور لوگ اس کی طرف دیکھ رہے ہیں تو چاہیے کہ وہ گناہوں سے بچے۔ اس کی کوئی پوشیدہ بات یا عیب ظاہر ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
  2. اگر کوئی شخص اپنے آپ کو خواب میں پاخانہ کرتے دیکھے، کبھی بیت الخلا میں اور کبھی کھلی جگہ میں، اور کبھی دیکھے کہ وہ پاخانہ کر رہا ہے اور اس کے پاس کوئی شخص موجود ہے تو اس کو چاہیے کہ اپنے حالات پر غور کرے، وہ کسی گناہ میں تو مبتلا نہیں۔ اگر کسی گناہ میں مبتلا ہے تو اس سے بچے اور دین کے احکام پر سختی سے عمل کرے، خواب میں گناہ کے کام کرنے کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے۔

خواب میں پاخانہ میں گرنا

khwab mein pakhana mein girna

  1. خواب میں پاخانہ میں گرنا قید ہونے کی علامت ہے۔
  2. اگر کسی نے خواب میں خود کو پاخانہ میں دیکھا تو یہ پریشانی میں واقع ہونے کی دلیل ہے۔ اگر وہ بندہ مال دار ہے تو وہ اپنے مال کی زکوۃ ادا کرے گا۔
  3. حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ وہ غلاظت میں گرا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ خواب دیکھنے والے کو حاکم سے غم و تکلیف ملے گی۔ اور اگر دیکھے کہ ناپاکی اس کے جسم اور کپڑوں پر گری ہے تو دلیل ہے کہ خواب دیکھنے والے کا نقصان ہوگا۔

خواب میں پاخانہ کھانا

Khwab mein pakhana khana

  1. خواب میں پاخانہ کھانا اور اس کو محفوظ کر کے رکھنا اس بات کی طرف اشارہ ہوتا ہے کہ وہ ندامت کے ساتھ حرام مال حاصل کرے گا۔ اس خواب سے اکثر اوقات ایسی بات کی طرف اشارہ ہوتا ہے جس پر آدمی کو شرمندگی ہو۔

پاخانے سے متعلق متفرق تعبیریں

  1. کسی نے خواب دیکھا گویا اس کے ہاتھ میں ایک لکڑی ہے اس سے وہ اس گندگی کو پھیلا رہا ہو تو وہ قاضی کے عہدہ پر فائز ہو گا اور لوگوں کے مال کے ساتھ آزمائش میں پڑے گا۔
  2. اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے گیلے یا خشک پاخانہ کو جمع کیا تو اگر وہ باغ والا ہے تو مال کو جمع کرنے کے ساتھ اس کے باغ کی فصل اچھی ہو گی۔ اور اگر وہ زمیندار ہے تو غلہ سے مال جمع کرے گا اور اگر مذکور آدمی فقیر تھا تو صدقہ کا اتنا مال جمع کرے گا کہ جس سے غنی ہو جائے گا اور اگر مذکورہ آدمی پیسے کی تجارت کرنے والا تھا تو یہ سود کا مال جمع کرے گا۔

خواب میں پاخانہ جسم سے لگ جانا

اگر کسی کو وقفے وقفے سے یہ خواب آتے رہتے ہوں کہ وہ ٹوائلٹ میں ہے اور اسے بہت زور کا پاخانہ آرہا ہے، لیکن ٹوائلٹ میں پہلے سے ہی پاخانہ موجود ہے، اور وہ پہلے سے موجود پاخانے سے بچ کر پاخانہ کرنا چاہ رہا ہو، لیکن پھر بھی تھوڑا سا پاخانہ اس کے جسم پر لگ جاتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس شخص کی آمدنی حرام ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top