Khwab me pagri turban dekhna
پگڑی خواب میں آدمی کا تاج ہے اور اس کے مرتبہ، طاقت، ولایت اور اس کی بیوی پر دلالت کرتا ہے۔
(۱) اگر کسی والی نے دیکھا کہ اس کی پگڑی بل کھاتے ہوئے اس کی گردن میں اٹکی یا چھن گئی یا اچک لی گئی تو اس کی ولایت ختم ہو گی۔
(۲) اور اگر غیر والی نے دیکھا تو علامت ہے اس کی بیوی کے مطلقہ ہونے کی دلیل ہے اس کا مال ومرتبہ چلا جائے گا۔
(۳) اگر پگڑی کو پھسلتے ہوئے دیکھے تو ولایت کے ختم ہونے یا بیوی، مرتبہ اور مال جانے پر دال ہے۔
(۴) جس شخص نے دیکھا کہ کسی والی نے اس کو پگڑی پہنائی تو اس سے ولایت حاصل ہو گی یا پرہیز گار عورت سے شادی کرے گا۔
(۵) جس شخص نے دیکھا کہ کسی نبی (علیہ السلام) نے اس کو پگڑی پہنائی یا موجودہ یا سابقہ بادشاہ نے پہنائی تو ولایت حاصل ہو گی، پگڑی نصرت ومدد پر دلالت کرتی ہے۔
(۶) جس شخص نے اپنے آپ کو پگڑی پہنتے ہوئے دیکھا تو اس کے فن اور ریاست میں ترقی ہو گی۔
(۷) اور پگڑی اگر ریشم کی ہو تو مال میں زیادتی ہو گی اور اگر پگڑی اون کی ہو یا روئی کی تو اس کی ولایت اور دین میں درستگی ہو گی۔
(۸) اور اگر ریشم کی پگڑی ہو تو یہ دین میں فساد کے ساتھ ولایت کی بھی دلیل ہے۔
(۹) جس نے اپنی پگڑی کے اوپر پگڑی باندھی تو اس کی وجاہت زیادہ ہو گی اور اپنی ولایت میں مضبوط ہو گا۔
(۱۰) جس شخص نے اپنے سر پر پگڑی لپیٹی تو وہ اپنی پگڑی کی لمبائی کی بقد ر سفر کرے گا۔
(۱۱) زرد پگڑی دردِ سر کی علامت ہے۔
(۱۲) کالی پگڑی بزرگی کی دلیل ہے۔
(۱۳) اور جب بادشاہ نے دیکھا کہ اس کی پگڑی کمرہ نما ہے یا اس کی انگوٹھی پازیب کی طرح ہے تو وہ اپنی سلطنت سے معزول ہو گا۔
(۱۴) اور اگر والی ہو تو وہ اپنی ولایت سے معزول ہو گا کیونکہ وہ حد سے تجاوز کر گیا تو وہ قرار نہیں پکڑ سکتا اور پگڑیاں اہلِ عرب کے تاج ہیں اور بسا اوقات عمامہ کا لفظ اندھے پن یا عام پریشانی پر بھی دال ہوتا ہے۔
(۱۵) جس شخص نے خواب میں بغیر پگڑی کے نماز پڑھی تو وہ اپنے وضو میں شک کرنے والا ہو گا یا اپنے رکوع اور سجدہ کو ناقص ادا کرتا ہے۔
(۱۶) جس شخص نے کسی مشرک کے سر پر پگڑی دیکھی تو یہ مشرک کے اسلام لانے پر دلالت کرتا ہے، چونکہ حدیث مبارک میں آیا ہے کہ ”ٹوپیوں پر پگڑی باندھنا ہمارے اور مشرکین کے درمیان فرق کرتا ہے“۔
(۱۸) جو شخص بادشاہ سے ڈرتا ہو اور وہ بادشاہ کو خواب میں اچھی پگڑی کے ساتھ دیکھے تو بادشاہ اس پر برد بار ہو گااور بادشاہ کے شر سے بھی محفوظ ہو گا۔
(۱۹) ایسے ہی اپنے سر پر اچھی پگڑی دیکھی تو وہ اپنے غیر پر بردبار ہونے اور غیر کا اس کے شر سے محفوظ ہونے کی دلیل ہے۔
(علامہ نابلسی رحمہ اللہ فرماتے ہیں) ایک شخص نے میرے سامنے خواب بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے سر پر اچھی پگڑی دیکھی اور دیکھا ایک راہبہ عورت پر جامع مسجد میں لوگ نمازِ جنازہ پڑھنے کا ارادہ کر رہے ہیں اور مؤذنین اس جنازہ کے آگے کلمہ شہادت پڑھ رہے ہیں پھر اس کی چادر ہٹائی گئی تو اس کا کفن سیاہ تھا اور میں اس عورت پر کہے جانے والے کلمہ شہادت کے بارے میں جھگڑا کر رہا تھا تو میں نے تعبیر بتاتے ہوئے اس سے کہا کہ تو ایسا آدمی ہے کہ تیری بیوی تجھ سے محبت رکھنے والی ہے اور تیر اسسر تجھ پر ناراض ہے اور بعض مؤذنین نے حکم دیا تیرے اور تیری بیوی میں فراق کا اور تو مؤذنین سے اس بارے میں جھگڑا کر رہا ہے تو خواب دیکھنے والے نے کہا کہ معاملہ ایسا ہی ہے جیسے تو نے کہا پھر خواب دیکھنے والے نے کہا میں نے اپنی آنکھوں میں اس راہبہ عورت کو شیشہ کی مانند دیکھا تو میں نے کہا اس کا باپ دنیا کے متعلق دھو کے میں مبتلا ہے تو خواب دیکھنے والے نے کہا جی ہاں معاملہ ایسا ہی ہے پھر کچھ دنوں بعد ہی اس عورت کا باپ وفات پا گیا۔