خواب میں پازیب دیکھنے کی تعبیر

Khwab me paazeb ankle bells dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں اس کی تعبیر بیٹا ہے۔

(۲) خواب دیکھا کہ اس کے پاس پازیب ہے تو مرض کی علامت ہے یا دینی کمزوری کی دلیل ہے۔

(۳) عورتوں کے پاس ہونا ان کے لئے خوف سے مامون ہونے کی علامت ہے اور اگر غیر شادی شدہ عورت  اپنے پاس پازیب دیکھے تو یہ ایک ایسے سخی شریف شوہر ملنے کی دلیل ہے جس سے اس کو خیر ملے گی۔

(۴) خواب میں اپنے پاس سونے یا چاندی کی پازیب ہونا غم وحزن یا حبس وقید میں جدا ہونے کی دلیل ہے۔

(۵) بعض اہلِ تعبیر کے نزدیک پازیب قید ہونے پر دلالت کرتا ہے اور مرد کے لئے سوائے ہار، انگوٹھی اور بالی کے کسی بھی زیور کی تعبیر اچھی نہیں ہے۔

(۶) عورتوں کے لئے پازیب کی تعبیر شوہرسے کی جاتی ہے چنانچہ اس میں صلاح وفساد شو ہر کے اندر صلاح وفساد پر دلالت کرتا ہے اور غیر شادی شدہ عورت کے لئے پازیب کی دلالت عورت کے حسن وجمال وزینت پر بقدرِ جمال پازیب ہوتی ہے، اسی طرح اس کی تعبیر بلندی مرتبہ، وسعتِ مالی اور عزت وجمال سے بھی کی جاتی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top