خواب میں اونٹ دیکھنے تعبیر

Khwab me oont camel dekhne ki tabeer

(ا) جمل کی تعبیر غم ہے، کسی نے دیکھا کہ اس نے کسی بختی اونٹ پر سواری کی تو دلیل ہے کہ اس کی ضرورت کسی عجمی شخص سے پوری ہوگی۔

(۲) خواب میں عربی اونٹ پر سوار ہونا حج نصیب ہونے کی علامت ہے اور راستہ میں اس سے اترنا بیماری کی وجہ سے اس سفر میں مشکلات پیش آنے اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے اور آگے سارے معاملہ کے آسان ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۳) خواب میں اونٹ کا حملہ آور ہونا مرض میں مبتلا ہونے، غم وحزن لاحق ہونے یا کسی کم عقل آدمی کے ساتھ خصومت سے پیش آنے کی دلیل ہے۔

(۴) خواب میں اونٹ پر سواری یا اس کو چلانا دشوار محسوس ہو نا قوی دشمن کی طرف سے غم لاحق ہو نے کی طرف اشارہ ہے۔

(۵) خواب میں اونٹ کی نکیل پکڑ کر کسی معروف راستے میں چلانا کسی انسان کو ضلالت سے نکال کر ہدایت اور سیدھے راستے میں لانے کی دلیل ہے۔

(۶) غیر معروف راستے پر چلا نا کسی کو گمراہ کرنے کا اشارہ ہے۔

(۷) کبھی اونٹ کی نکیل پکڑ کر چلانا کسی ایسے آدمی کے معاملے کے مالک ہونے پر دلالت کرتا ہے جو اس کے ہر کام میں اطاعت کرے۔

(۸) بختی اونٹ کی تعبیر عجمی اور عربی اونٹ کی عربی آدمی ہے۔

(۹) خواب میں اونٹ خریدنا دشمنوں کے ساتھ مدارت کر کے ان کو اپنی اطاعت کی طرف مائل کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۰) خریدے ہوئے اونٹوں میں سے کسی ایک اونٹ پر سوار ہونا دلیلِ سفر ہے۔

(۱۱) اونٹ کی ننگی پیٹھ پر سوار ہونا دشمنوں کے مقابلے میں حصولِ کا میابی کی دلیل ہے۔

(۱۲) خواب میں عربی النسل اونٹوں کو چرانا اہلِ عرب پر حکومت کرنے کی علامت ہے اور بختی اونٹ چرانا عجمیوں پر حکمران بننے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

(۱۳) خواب میں اونٹ کی سری کھانا کسی بڑے عظیم آدمی کی غیبت کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۴) بعض علماءِ تعبیر کی رائے ہے کہ اونٹ پر یا اونٹنی پر سوار ہونا سفر کرنے کی علامت ہے، کبھی اس کی تعبیر مرض لاحق ہونے سے بھی کی جاتی ہے، یہی تعبیر لیٹے ہوئے اونٹ دیکھنے کی ہے۔

(۱۵) اونٹ کی لید وغیرہ اُٹھانا باقی رہنے والے اور ذخیرہ کئے جانے والے مال کی دلیل ہے اور باغ یا دیوار پر لگی رہنا خیر وبرکت اور خوشی کی علامت ہے۔

(۱۶) کسی علاقے میں بہت سارے اونٹ دیکھنا اس میں اموات کی کثرت اور لڑائی واقع ہونے کی دلیل ہے۔

(۱۷) بہت سارے اونٹوں کا مالک ہونا با اختیا رحکومت ملنے اور بہت سے لوگوں کا اس کے ماتحت ہونے اور دشمنوں کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کی دلیل ہے۔

(۱۸) خواب میں اونٹ کی پیٹھ سے نیچے گرنادلیلِ فقر ہے۔

(۱۹) کسی علاقے میں دو اونٹوں کو آپس میں لڑتے دیکھنا اس علاقے میں دو بادشاہوں کے درمیان لڑائی واقع ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۰) کسی نے خواب دیکھا کہ اونٹ اس کے ساتھ لڑ رہا ہے اور اس کے اعضاء میں سے کسی عضو کو تو ڑ رہا ہے تو تعبیر ہے کہ اس کے دشمنوں کی طرف سے اس کو تکلیف پہنچے گی اور اس سے دشمنوں کی لڑائی ہو گی اور دشمنوں سے بری طرح شکست کھائے گا۔

(۲۱) اونٹ کو نحر کرتے ہوئے دیکھنا راحت ملنے اور دشمنوں پر غلبہ پانے اور ان کو قتل کرنے کی دلیل ہے۔

(۲۲) کبھی اونٹ کی دلالت کشتی کے چپو پر اور کبھی کشتی کے تیز چلنے پر بھی ہوتی ہے۔

(۲۳) خواب میں مسافر کا اونٹ نحر کرنا سفر کے آسانی کے ساتھ جلد ختم ہونے پر دلالت کرتا ہے اور کبھی اس کی تعبیر اس کے خلاف بھی ہو سکتی ہے کبھی اونٹ کی حالت صاحبِ خواب کی حالت پر دلالت کرتی ہے یعنی اچھی حالت میں ہو تو صاحبِ خواب کی حالت اچھی ہونے کی دلیل ہے۔

(۲۴) مسافر کے علاوہ دوسرے لوگوں یعنی بھاگے ہوئے یا خوف زدہ یا کسی سے جھگڑنے والوں میں سے کسی کا مذکورہ خواب دیکھنا ان کی کم فہمی، بے تابی اور بزدلی پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۵) خواب میں اگر اونٹ کو مار دے تو شدید مرض میں مبتلا ہوگا۔

(۲۶) خواب میں اونٹوں کی لائن دیکھنا موسم سرما میں بارش ہونے کی علامت ہے۔

(۲۷) بہت سے اونٹوں کو کسی شہر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھنا اس میں طاعون کی وبا پھیلنے کی دلیل ہے۔

(۲۸) کسی نے دیکھا کہ اس نے اپنے گھر میں ایک اونٹ مار دیا تو دلیل ہے کہ اس گھر میں کوئی مرد مرگی زدہ یا مجنون ہو کر مرے گا۔

(۲۹) اپنے گھرمیں لمبی لمبی ٹانگوں والے اونٹوں کو ذبح کرنا اس گھر میں شریف قسم کے لوگوں کی ضیافت کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۳۰) خواب میں اپنے آپ کو اونٹ بنتے ہوئے دیکھنا لوگوں کے بوجھ اٹھانے پر دلالت کرتا ہے۔

(۳۱) اور کبھی بختی اونٹ کی دلالت بلا مشقت سفر کرنے پر بھی ہوتی ہے۔

(۳۲) اونٹ کا گوشت مرض میں مبتلا ہونے پر دلالت کرتا ہے لیکن کہتے ہیں کہ یہ خواب نقصان دہ نہیں ہے۔

(۳۳) کبھی اونٹوں کا مالک بننا آخر انجام کے اچھا ہونے اور دین وعقیدے کی سلامتی کی علامت ہوتا ہے۔

(۳۴) کبھی اونٹ دیکھنا اعمالِ سیئہ پر بھی دلالت کرتا ہے۔

کبھی اونٹ دیکھنا مندرجہ ذیل چیزوں پر بھی دلالت کرتا ہے، رہنے کی جگہ، کشتی، موت، زوجہ موئۃ، بغض، امانت میں چوری، بدلہ لینا اگر چہ کافی عرصے کے بعد ہو، مصائب پر صبر کرنے والا مرد، امور میں جلدی کرنے والے کے لیے امور میں سستی اور رزق ۔ اور بختی اونٹ مندرجہ ذیل چیزوں پر دلالت کرتا ہے،سفر کرنے والے لوگ، خشک وتر میں مالِ تجارت کی غرض سے سفر کرنے والے لوگ،عجمی لوگ، غموم، تکلیف، سلبِ مال وعیال، شیطان، منافق قسم کے جاہل آدمی وغیرہ۔

(۳۵) مریض کا خواب میں اونٹ پر سوار ہونا اس کے مرنے کی علامت ہے۔

(۳۶) تندرست آدمی کا شہر کے بیچ میں اونٹ پر سوار ہونا یا سوار ہونے کے بعد اس کو لے کر چلنا ایسے غم وحزن پر دلالت کرتا ہے جو اس کے اٹھنے سے بھی مانع ہوگا۔

(۳۷) غیر شادی شدہ عورت کا اونٹ پر سوار ہونا شوہر والی ہونے کی اور اگر کسی کا شوہر گم ہو تو اس کے آنے کی دلیل ہے۔

(۳۸) خواب میں اونٹ کو اپنے حلق میں یا اپنے مشکیزے یا برتن میں داخل ہوتے ہوئے دیکھنا کسی پری کے اس کے اندر یا اس کے ان رشتے داروں یا خدام کے اندر داخل ہونے کی علامت ہے جن پر یہ برتن دلالت کرتے ہیں۔

(یعنی خواب میں ان برتنوں کو دیکھنے کی تعبیر جو لوگ ہیں)۔

(۳۹) کسی نے دیکھا کہ اس کے گھر میں نحر کیا ہوا اونٹ پڑا ہوا ہے تو تعبیر ہے کہ اس گھر کا مالک اگر مریض ہو تو مر جائے گا اگر مریض نہیں ہے تو دلیل ہے اس کے غلام، لڑکے اور اس کا رشتہ دار وغیرہ کے مرنے کی۔ خاص کر اس کے گوشت وغیرہ کو جدا ہوتے ہوئے دیکھنے کی یہی تعبیر ہے اور اس کی میراث کی طرف اشارہ ہے۔

(۴۰) گوشت کھانے کی غرض سے اونٹ ذبح کرنے کی تعبیر اگر اس کے ہاں کوئی بیمار موجود نہ ہو تو خزانہ کے منہ کھل جانے یا ایسا عدل کرنے سے کی جاتی ہے جس سے اس کا مرتبہ بڑھے گا۔

(۴۱) اگر ذبح شدہ اونٹ شہر کے وسط میں یا لوگوں کی جماعت کے درمیان پایا جائے تو یہ کسی بڑے صاحبِ قوت شخص کی موت کی دلیل ہے۔

(۴۲) خواب میں اونٹ کا ذبح شدہ حالت میں پایا جانا اس کے مظلوم ہونے کی علامت ہے اور زندہ حالت میں جانا حکومت کے ختم ہونے یا حکومت سے معزول ہونے یا مال چھن جانے کی طرف اشارہ ہے۔

(۴۳) خواب میں اونٹ کو گوشت کھاتے ہوئے دیکھنا یا لوگوں کے گھروں میں گھوم کر غیر معروف چیز کھاتے ہوئے دیکھنا لوگوں کے  درمیان وباء پھیلنے کی دلیل ہے۔

(۴۴) اگر دیکھا کہ اونٹ اس کو دھکا دے رہا ہے تو یہ بادشاہ یا دشمن یا سیلاب کی وجہ سے لوگوں کو نقصان پہنچنے کی دلیل ہے۔

(۴۵) خواب میں اونٹ کا دودھ دوہنا بادشاہ کی طرف سے مال ملنے کی علامت ہے اور خون دوہنا حرام مال ملنے کی دلیل ہے۔

(۴۶) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ اونٹ کو کسی تنگ جگہ میں داخل کر رہا ہے اور اس جگہ میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے اس میں داخل نہیں کر پا رہا تو یہ اس کے بدعت میں مبتلا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۴۷) کسی نے خواب دیکھا کہ اونٹ یا اور کسی جانور نے اس کو روند ڈالا تو یہ شدتِ خوف اور ذلت کی دلیل ہے اور اگر صاحبِ خواب عامل ہو تو نقصان میں واقع ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

(۴۸) خواب میں اونٹ کی کھال پانا مال پانے پر دلالت کرتا ہے۔

خواب میں اونٹ والا دیکھنے تعبیر

Khwab me oont wala dekhne ki tabeer

(۱) اس کی دلالت معاملات کے نگران اور فوج کے امور کی تدبیر کرنے والے پر ہوتی ہے۔

(۲) کبھی اس کی دلالت سفر کرنے پر اور کبھی مریضوں کے مرنے پر ہوتی ہے۔

(۳) کبھی اس کے ذریعہ کشتی بانوں کی طرف اشارہ ہوتا ہے اور کبھی کشتی کے دوسرے امور سر انجام دینے والوں کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top