خواب میں نیزہ دیکھنے کی تعبیر

Khwab me neza spear javelin dekhne ki tabeer

خواب میں نیزه دیکھنے کی تعبیر لکڑیوں کی لکڑی اور کمائی میں بکریوں کی لاٹھی وغیرہ بھی ہے۔

(۱) نیزہ عورت، لڑکا، حق کی گواہی یا سفر پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۲) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں نیزہ ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکے کی پیدائش ہوگی۔

(۳) اگر اس میں دندان ہوئے تو اس کا لڑکا لوگوں پر نگران ہو گا اور وہ خود ان کی حفاظت کرے گا۔

(۴) نیزہ کا ٹوٹنا لڑکے میں بیماری اور کسی مسئلہ کی طرف اشارہ ہے۔

(۵) اور ہر وہ ٹوٹنا جس کی تلافی نہ ہو سکے اس میں خیر کی علامت نہیں۔

(۶) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں نیزہ ہے اور وہ سوار ہے تو اشارہ ہے وہ بادشاہ ہو گا عزت و شرافت کے ساتھ۔

(۷) اور اگر بادشاہ کا نیزہ ہو اور وہ ٹوٹ جائے تو یہ علامت ہے باد شاہ کی بادشاہت میں کوئی حادثہ پیش آئے گا اور غمی پریشانی یا اس کی معزولی ہو جائے گی یا کوئی دشمن اس پر حملہ آور ہو گا۔

(۸) اور اگر کسی بھائی کی طرف وہ نیزہ منسوب ہو تو یہ اس میں کسی مصیبت کی طرف اشارہ کرتا ہے، یہ سب تب ہے کہ وہ ٹوٹ جائے اور یہ اس کو پھینک دے اور اس کی اصلاح ممکن نہ ہو۔

(۹) اور اگر وہ اس کو صحیح کرنے کی فکر میں لگ گیا تو بیماری ہے جس سے وہ شفایاب ہو جائے گا یا وہ معزول ہوگا اور دوبارہ بحال ہو جائے گا۔

(۱۰) اور دندانوں کا پڑنا بھائی، بیٹے یا کسی وظیفہ خوار کی موت سے تعبیر ہے۔

(۱۱) اور نیزہ بھائی، دوست ریاست وغیرہ سے بھی تعبیر ہے۔

(۱۲) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں نیزہ ہے۔

(۱۳) اور وہ اس کو لیے بازار میں پھر رہا ہے تو اس کے ہاں لڑکے کی پیدائش ہو گی۔

(۱۴) اور اگر دروازہ کے پیچھے رکھ دے یا ہاتھ میں چھپا لے تو علامت ہے کہ اس کے ہاں لڑکی ہو گی۔

(۱۵) اور بلّم بغیر نیزہ کے حاملہ کے لیے لڑکی کی علامت ہے اور اس لڑکی کی نسل سے آگے بھی لڑکیاں ہو گی بانس کے جوڑوں کے برابر اگر دیکھنے والا اس کو گنے۔

(۱۶) اور اگر کسی نے دیکھا کہ بادشاہ نے اس کو نیزہ دیا ہے تو یہ دلیل ہے کہ وہ اس کو ولایت دے گا اور اگر وہ بلّم جھنڈا بھی ہو تو ریاست کی شہرت ہونے کی علامت ہے۔

(۱۷) اور اگر کسی نے دیکھا کہ کسی نے اس کو نیزہ مارا ہے تو اشارہ ہے کہ وہ اس کو زبان سے تکلیف دیتا ہو گا اور اس کی عصمت کے در پے ہو گا۔

(۱۸) اور اگر کسی کے پاس نیزہ ہو لیکن اس کو اٹھانے والا کوئ نہ ہو تو دلیل ہے وہ کسی سے دوستی کرے گا یا اس کا کوئی بھائی ہو گا جو اس کو دشمنوں سے بچائے گا۔

(۱۹) اگر بادشاہ نے دیکھا کہ اس کا نیزہ لمبا ہو گیا ہے یہاں تک کہ حد سے تجاوز کر گیا تو یہ علامت ہے کہ وہ اپنی رعیت پر ظلم کرتا ہو گا۔

(۲۰) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کو نیزہ سے مارا گیا اور اس سے بہت سا خون نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو جو مارنے والے کی طرف سے تکلیف پہنچی ہے اس کو ثواب دیا جائے گا۔

(۲۱) بعض نے کہا کہ اس کا جسم صحیح ہو جائے گا  اور اس کا مال بڑھ جائے گا اور اگر غائب ہوا تو صحیح سالم اپنے گھر واپس پہنچے گا۔

(۲۲) اور اگر کسی نے دیکھا کہ وہ نیزہ سے زخمی کیا گیا ہے تو اگر اس کا زخم اتنا ہوا جس پر چٹی پڑتی ہے تو وہ اس کو زخم کی چٹی کے برابر تاوان دینا پڑے گا ۔

(۲۳) اور اگر کسی نے دیکھا کہ وہ نیزہ سے زخمی ہو گیا ہے اور اس کے زخم زیادہ ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ زخمی نیزہ مارنے والے سے حرام مال پائے گا  اور اگر نیزہ سے گوشت یا کسی عضو کو کاٹ لیا اور وہ فاعل کے ہاتھ میں آ گیا تو زخمی کرنے والے سے حرام اور مکر وہ مال پائے گا  اور اگر کسی نے دیکھا کہ وہ اپنے دشمنوں کے ساتھ نیزہ سے لڑ رہا ہے تو اشارہ ہے کہ وہ حرام مال پائے گا  اور وظیفہ خوار کے متعلق باتیں کرتا ہو گا۔

خواب میں نیزہ دیکھنے کی مزید تعبیرات

(۱) اس کا خواب میں دیکھنا لڑائی، جھگڑے اور قلمی چپقلشوں پر دلالت کرتا ہے، نیز اس کا دیکھنا تہمت اور حرام کمائی پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۲) اگر دیکھنے والے کا کسی اور کے درمیان جھگڑا ہوا تو یہ اپنے دشمنوں پر غالب آئے گا اور نیزہ ساز بادشاہ کے لیے ولایت میں توسیع پر دلالت کرتا ہے اور ان لوگوں پر بھی دلالت کرتا ہے جو ان کے ماتحت کچھ لوگ ہیں ہے، لوگوں کا آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ مدد کرنے، ابھارنے پر بھی دلالت کرتا ہے، ایسے ہی یہ اصلاح کر نے والے استاذ، منافقوں کی مرمت کر نے والے اور لٹیروں کو سیدھا کرنے والے، مرد وعورتوں کو جمع کرنے والے پر بھی دلالت کرتا ہے، ایسے ہی کا تب شاعر پر بھی دلالت کرتا ہے اور ایسے آدمی پر جو کہ اپنے بھائیوں کا مددگار، اپنے ساتھیوں کی بھلائی چاہنے والا ہو اس پر بھی دلالت کرتا ہے کیونکہ نیزوں اور بلّموں کے ذریعہ ہی مہمات سر کی جاتی ہیں اور غنیمتیں اور فتوحات حاصل کی جاتی ہیں۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top