خواب میں مسلمان دیکھنے کی تعبیر

Khwab me Musalman Dekhne ki Tabeer

اسلام کی تعبیر دین میں استقامت سے کی جاتی ہے۔

(۱) اگر مشرک اپنے آپ کو خواب میں مسلمان ہوتے ہوئے دیکھے اور قبلہ رو ہو کر نماز پڑھتا ہو، یا اللہ کا شکر ادا کرتا ہوا دیکھے، تو یہ اس کے مسلمان ہونے اور ہدایت یافتہ ہونے کی دلیل ہے۔

(۲) کوئی مسلمان خواب میں خود کو دوبارہ مسلمان ہوتے ہوئے دیکھے تو تعبیر ہے کہ تمام آفات سے محفوظ ہوگا ۔

(۳) اگر صاحب خواب کسی کافر ملک میں ہو اور خواب میں اپنے آپ کو دار الاسلام میں منتقل ہوتا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ عنقریب اس کا انتقال ہوگا ۔

(۴) اگر کوئی مشرک خود کو جنت میں دیکھے، یا سونے کے کنگن پہنتا ہوا پائے، یا دوسرا شخص اس کو اس حالت میں دیکھے تو یہ اس کے مسلمان ہونے کی علامت ہے۔

(۵) کوئی مشرک خود کو مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوتے ہوئے دیکھے تو یہ بھی اس کے اسلام لانے کی طرف اشارہ ہے۔

(۶) کسی کافر کا اپنے سینے کو کشادہ ہوتے ہوئے دیکھنا، یا دریا کے اندر کشتی میں دیکھنا اس کے اسلام لانے کی دلیل ہے ۔

(۷) کسی مسلمان ملک میں رہنے والا کا فر خواب میں خود کو کلمۂ شہادت پڑھتے ہوئے دیکھے تو یہ مصیبت سے نجات کی علامت ہے یا گمراہی کے بعد ہدایت کی نشانی ہے اگر با اختیار ہے۔ اور اگر قید میں ہے یا مجبور ہے تو مشکل میں پڑنے کی دلیل ہے ۔

(۸) اگر کوئی مرتد شخص خواب میں ” أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلاّ اللهُ، وأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُهُ ورَسُولُهُ“ کا اقرار کرے تو تعبیر ہے کہ یہ اپنے والدین کو چھوڑ نے کے بعد دوبارہ ان کی طرف لوٹ جائے گا یا جس مکان سے نکلا ہے دوبارہ اس میں داخل ہوگا۔

(۹) اگر مسلمان شخص خواب میں کلمۂ شہادت پڑھتے ہوئے خود کو دیکھے تو صحیح اور درست گواہی دینے کی علامت ہے یا سچائی اور خلوص میں شہرت کی دلیل ہے۔

Tags: Khwab me Musalman dekhne ki tabeer, khwab me islam lane ki tabeer, khwab me islam qabul krne ki tabeer, khwab me kafir ka islam qabul karne ki tabeer, khwab me marne ke bad zinda hone ki tabeer, khwab me kalma parhne ki tabeer, mushrik ka khwab me kalma parhne ki tabeer.

error: Content is protected !!
Scroll to Top