Khwab me murghi hen chicken dekhne ki tabeer
(۱) مرغی کی تعبیر جاہل احمق مگر خوبصورت عورت سے کی جاتی ہے۔
(۲) بعض کی رائے ہے اس کی تعبیر خادم ہے۔
(۳) خواب میں مرغی ذبح کرنا کنواری لڑکی کے کنوارا پن کوختم کرنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۴) خواب میں مرغی شکار کرنا آسانی سے مال حلال حاصل کرنے کی دلیل ہے۔
(۵) اس کا گوشت کھانا کسی عجمی قیدی سے مال ملنے کی علامت ہے۔
(۶) خواب دیکھا کہ مرغی اس کے گھر میں آواز نکال رہی ہے تو یہ اس کے مصیبت زدہ ہونے اور فاجر ہونے کی نشاندھی کرتا ہے۔
( ۷ ) بعض اصحابِ تعبیر کا کہنا ہے مرغی اور مرغی کے پر کی دلالت مالِ منافع پر ہوتی ہے۔
(۸) اور خواب میں کالی مرغی ذبح کرنا کنواری عورت سے نکاح کرنے یا اس کے کنوار پن ختم کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۹) کبھی مرغ کی دلالت ایسی عورت پر ہوتی ہے جو یتیموں کی پرورش کرتی ہے اور ان کے لئے صدقات لینے کی کوشش کرتی ہے۔
(۱۰) کبھی اس کی تعبیر ذلیل وکمینی قسم کی عورتیں بھی ہوتی ہیں۔
(۱۱) دانے چننے والی مرغی نشاط والی اصیل عورت اور گوبر وغیرہ کھانے والی، گھٹیا نسل والی عورت پر دلالت کرتی ہے۔
(۱۲) مرغی کے چوزے زنا سے پیدا شدہ اولاد پر دلالت کرتے ہیں۔
(۱۳) اور کبھی دجاجہ کی تعبیر صاحبِ اولاد عورت سے کی جاتی ہے۔
(۱۴) خواب میں مریض کے پاس مرغی یا چوزہ کا آنا عافیت کی دلیل ہے۔
(۱۵) خواب میں مرغی کا اذان دینا شر، غم یا موت کی دلیل ہے۔
(۱۶) خواب میں تندرست آدمی کے پاس مرغی داخل ہونا ایسے مرض میں مبتلا ہونے کی علامت ہے جس میں مرغی کو کھانے کی ضرورت ہو۔
(۱۷) کبھی گھر میں مرغی کا داخل ہونا یا اس کا مالک بننا زوالِ غم وتکلیف کی دلیل ہے۔
(۱۸) کبھی نر چوزے اولاد یا خوش لباس یا تنگی سے وسعت حاصل کرنے کی علامت ہوتی ہے۔
(۱۹) خواب میں گھر کے اندر لا تعداد کثیر مرغی دیکھنا خوف کے ختم ہونے اور مال ودولت پہنچنے کی علامت ہے۔
خواب میں مرغی فروش کو دیکھنے کی تعبیر
خواب میں اس کود یکھنا غموم وحزن کے ختم ہونے کی دلیل ہے اور کبھی اس کی دلالت غلام یا باندی فروش پر بھی ہوتی ہے۔
اور اس کو دیکھنا کبھی مرض سے شفایاب ہونے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔