khwab me money changer dekhna
(۱) اس کی تعبیر ایسا عالم ہے جو اپنے علم پر عمل نہیں کرتا سوائے دنیاوی غرض کے۔
(۲) اس کی دلالت ایسے شخص پر بھی ہوتی ہے جس کا پیشہ کلام میں ہیر پھیر کرنا، لڑائی جھگڑا کرنا، سوال وجواب کرنا ہے مثلاً جج وغیرہ جو اپنے کلام کے ذریعے عدل قائم کرتا ہے اور حکم نافذ کرتا ہے، منی چینجر کے میزان کی دلالت اس قسم کے شخص کی ذات اور زبان پر اور اس کے ترازوں کے باٹ کی دلالت اس کے حکم اور عدل پر ہوتی ہے، دراہم ودنانیر کی دلالت لوگوں کے خصومات پر ہوتی ہے اور بعض اہلِ تعبیر کے بقول صیرفی کی دلالت ایسے عالم پر ہوتی ہے جو لوگوں کے سوالات کا جواب مواز نہ وعدل کے ساتھ دیتا ہے اور کبھی اس کی دلالت خوابوں کی تعبیر بتلانے والے پر بھی ہوتی ہے۔
(۳) خواب دیکھا کہ وہ صراف کو دینار دے کر دراہم لے رہا ہے اگر اس کی کسی کے ساتھ خصومت ہے تو اس میں کمی آئے گی اور اگر اس کے پاس سامان موجود ہے تو فروخت ہو گا یا اس کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آئے گا جس میں کسی عالم سے مسئلہ پوچھنے کی حاجت ہو گی یا خواب دیکھے گا جس کی تعبیر کے لئے کسی معبر سے رجوع کرنا پڑے گا اور اس کا انجام غم اور حزن کی صورت میں ہو گا۔
(۴) اسی طرح در اہم دے کر سونا حاصل کرنا تاوان اور ناپسندیدہ امور میں واقع ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۵) غنی شخص کے لئے منی چینجر کو دیکھنا وسعتِ رزق پر دلالت کرتا ہے جو مشتبہ ہو اور کبھی منی چینجر کی دلالت علم الفرائض اور حساب کتاب کے ماہر پر ہوتی ہے۔