Khwab me massage krne wale ki tabeer
اس کی دلالت مندرجہ ذیل صفات والے انسان پر ہوتی ہے۔
(۱) اعمال کے ذریعے اپنے آپ کو مزین کرنے والا۔
(۲) دوسروں کو نقصان پہنچانے والا۔
(۳) منافق کی طرح کبھی اصلاح اور کبھی فساد برپا کرنے والا، تصنع والا، مداہن، مدلس دوسروں کی تعریف کرنے والا، چنانچہ مذکورہ تعبیر میں اس کے عمل کے اعتبار سے ہوتی ہیں مالش کرنے میں اعتدال اور جس کی مالش کر رہا ہے اس کی موافقت وعدمِ موافقت کے اعتبار سے تعبیر اچھی یا بُری ہوتی ہے۔
(۴) تیل لگانے والے کی رؤیت چاپلوسی کرنے والے اور باتیں بنانے والے، وعدہ خلاف اور جھوٹے آدمی پر دلالت کرتی ہے۔
(۵) کبھی اس کو دیکھنا عزت وحکمرانی کی علامت ہوتا ہے۔