خواب میں مکھی دیکھنے کی تعبیر

Khwab me makhi fly dekhne ki tabeer

(۱) اس کی دلالت کمینہ، ذلیل اور گھٹیا قسم کی گالی بکنے والے آدمی پر ہوتی ہے۔

(۲) اس سے کوئی فائدہ ملنا اس قسم کے آدمی کا فائدہ دینے پر دلالت کرتا ہے۔

(۳) خواب میں مکھی کھانا گھٹیا قسم کے رزق ملنے کی طرف اشارہ ہے۔

(۴) مکھی کے اندر کی چیزیں ذلیل قسم کے آدمی کے مال پر دلالت کرتی ہیں۔

(۵) خواب دیکھا کہ اس کے پیٹ میں لکھی داخل ہو گئی ہے تو تعبیر ہے کہ اس کی نشست وبرخاست بے وقوفوں کے ساتھ ہو گی اور ان سے حرام مال اس کو ملے گا جو باقی نہیں رہے گا۔

(۶) اور بڑی مکھیوں کی کثرت لوگوں کو نقصان پہنچانے اور فساد کی علامت ہے۔

(۷) خواب میں سر کے اوپر مکھی کو اڑتے ہوئے دیکھنا ایسے کمزور سازشی دشمن پر دلالت کرتا ہے جو کسی حکم کے ذریعے ڈرانے دھمکانے والے رئیس کی طرف سے ہے اور دلیل ہے صاحبِ خواب اس سے نہیں ڈرتا ہے۔

(۸) کسی سفر پر جانے کا ارادہ رکھنے والے کا خواب میں مکھی کو اپنے اوپر گرتا دیکھنا سفر میں لوٹ جانے کی طرف اشارہ ہے۔

(۹) خواب میں مکھی کھانا حرام مال کھانے کی علامت ہے۔

(۱۰) خواب دیکھا کہ اس کے منہ میں مکھی بیٹھی ہوئی ہے تو یہ اشارہ ہے وہ چوروں کو پناہ دینے والا آدمی ہے۔

(۱۱) خواب میں مکھی یا مچھر کا کان میں داخل ہونا خیر وبرکت اور عزت وحکومت ملنے کی بشارت ہے۔

(۱۲) اور خواب میں مکھی مارنا راحت اور صحت حاصل ہونے کی علامت ہے۔

(۱۳) اور گھر میں بہت ساری مکھیاں جمع ہوتے ہوئے دیکھنا دشمنوں کی طرف سے نا پسندیدہ عمل دیکھنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۴) کسی مسافر کا خواب میں مکھیوں کو اپنے سر پر گرتے ہوئے دیکھنا مال کے ہاتھ سے نکلنے کی دلیل ہے۔

(۱۵) اسی طرح کسی چیز پر مکھیوں کا بیٹھنا اسی شئی کے چوری ہو جانے کی دلیل ہے۔

(۱۶) کبھی مکھی جھگڑالو دشمن اور کمز ور فوج کی بھی علامت ہوتی ہے۔

(۱۷) اور کبھی رزقِ حلال پر مجتمع ہونے کی بشارت ہے۔

(۱۸) اس کی رؤیت کبھی عمل سیئہ اور کبھی تکلیف میں پڑنے کی علامت ہوتی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top