Khwab me machli fish dekhne ki tabeer
اس کی تعبیر مگر مچھ کی تعبیر کی طرح ہے۔
(۱) کبھی اس کو دیکھنا سازش کرنے، چوری کی کوشش کرنے اور لوگوں کی باتوں کو پوشیدہ طور پر سننے پر دلالت کرتا ہے اس لئے یہ مچھلی بھی زیادہ تجس کرتی ہے خصوصاً اگر اس پر سوار ہو یا اس کا مالک بنے، کبھی خواب میں ان کا ظاہر ہونا امر بالمعروف ونہی عن المنکر نیز موحدین کی مدد اور منافقین کی ہلاکت پر دلالت کرتا ہے۔
خواب میں مچھلی فروش کو دیکھنے کی تعبیر
khwab me machli furosh dekhna
(۱) خواب میں مچھلی فروش کو دیکھنا شر اور جھگڑوں پر اور غم پرسختی کے بعد کشادگی پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) اور اس کو بھون کر بیچنے والے کو دیکھنا بلندیوں اور غلاموں کا دلال بننے پر اور ہیرے جواہرات کے بیچنے والے پر اور رزق اور حلال مال پر اور علم اور محنت پر اور دھوکے بازی اور رازوں کو ظاہر کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۳) اور جس نے مچھلی بیچنے والے سے مچھلی خریدی تو وہ باندی خریدے گا یا کسی باندی اور عورت کی طرف رہنمائی چاہے گا تا کہ اس سے شادی کر سکے۔