خواب میں کسی کو قید کرنے کی تعبیر

Khwab me ksi ko qaid krne ki tabeer

خواب میں کسی کو قید کرنے کی تعبیر

(1) خواب میں کسی کو قید کرنا خیر اور رزق کی دلیل ہے۔

(۲) کبھی قید کرنا پیشاب روکنے کی علامت ہوتا ہے۔

(۳) کبھی اس کی دلالت کسی غیر شخص پر رازوں کے ظاہر کرنے پر ہوتی ہے اور کبھی گم کی ہوئی چیز کے لیے اس سے خیر ملنے کی علامت ہے۔

(۴) خود کو قید ہوتے ہوئے دیکھنا کوئی خیر کی علامت نہیں ہے بلکہ مصیبت پہنچنے کی دلیل ہے۔

خواب میں قید کرنے یا روکنے کی تعبیر

Khwab me qaid krne ya rokne ki tabeer

اس کی تعبیر ذلت سے کی جاتی ہے۔

(۱) کسی شخص نے خواب دیکھا کہ کسی معروف حکمران نے اس کو روکا یا اس کو بند کیا تو تعبیر یہ ہے کہ اس کو سخت صدمہ پہنچے گا، روکنے کی تعبیر قید کرنے کی تعبیر کی طرح ہے۔

(۲) کسی نے خواب میں خود کو قید خانہ میں مقید پایا تو تعبیر ہے کہ وہ بڑا بادشاہ بنے گا اور اچھا دین دار ہو گا اس لئے کہ حضرت یوسف علیہ السلام قید ہونے کے بعد مصر کے حکمران بن گئے تھے۔

(۳) کسی نے دیکھا کہ اسے غیر چونا کئے ہوئے علیحدہ معروف مکان میں قید کر دیا گیا ہے تو یہ اس کے مرنے کی دلیل ہے اور یہ مکان اس کی قبر کی طرف اشارہ ہے۔

(۴) کسی ایسے مکان میں مقید ہونا جو مذکورہ صفات کے علاوہ ہو اور وہ مکان عام قید خانہ بھی نہ ہو تو دلیل ہے کہ اس کو خیر نصیب ہو گی۔

(۵) ایسے مکان میں خود کو سزا میں مبتلا پانا انجام کے لحاظ سے بہتری کی علامت ہے۔

(۶) کسی عورت نے خواب دیکھا کہ کسی بادشاہ نے اس کو قید کر لیا تو دلیل ہے کہ اس کا نکاح کسی بڑے آدمی سے ہو گا۔

خواب میں  کافروں کو قید کرنے کی تعبیر

khwab me kafro ko qaid krna

(۱) اس کا خواب میں دیکھنا رازوں کے کھلنے پر اور خبروں پر مطلع ہونے پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ قید کرنا دلالت کرتا ہے بیماریوں اور مصیبتوں پر۔

(۲) چنانچہ خواب دیکھا گویا اگر مسلمانوں نے کافروں کو قیدی بنایا تو یہ ان کے لیے فائدوں اور رزق پر دلالت ہے۔

(۳) اور اگر کافروں نے مسلمانوں کو قیدی بنایا تو یہ ان کے ضعف اور فسادِ حال پر دال ہے۔

Tags: khwab me ksi ko qaid krne ki tabeer, khwab me qaid hone ki tabeer

error: Content is protected !!
Scroll to Top