خواب میں خنزیر  یا سور دیکھنے کی تعبیر

Khwab me khinzeer swine dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں اس کی دلالت ایک ملعون سازشی، مصائب کے وقت جزع وفزع کرنے والے اور اپنی بات کی خلاف ورزی کرنے والے دشمن پر ہوتی ہے۔

(۲) خواب میں خنزیر پر سوار ہونا مالِ کثیر کے مالک ہونے کی علامت ہے۔

(۳) خواب میں خنزیر کا گوشت کھانا جاننے کے باوجود حرام مال کھانے کی علامت ہے۔

(۴) سور کا پکا گوشت کھانا تجارت کے ذریعے حرام مال کھانے کی طرف اشارہ ہے۔

(۵) یہی تعبیر بھنا ہوا گوشت کھانے کی ہے۔

(۶) خواب دیکھا کہ خنزیر کی طرح چل رہا ہے تو دلیل ہے جلدی اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہو جائیں گی۔

(۷) خشکی میں رہنے والا خنزیر مسافر کے لئے باران اور سخت سردی کی علامت ہے۔

(۸) اگر صاحبِ خصومت یہ خواب دیکھے تو دلیل ہے اس کا دشمن قوی اور طاقت ور جاہل اورقبیح الکلام مرد ہے۔

(۹) دیہاتی شخص کا بری خنزیر دیکھنا تنگی اور شر پہنچنے کی علامت ہے۔

(۱۰) زمین پر کچھ بونے والا اگر خشکی کا سور دیکھے تو توقع کے مطابق مناسب انداز میں اس کا کام نہ ہونے کی دلیل ہے۔

(۱۱) شادی کا خواہشمند شخص اگر بری سور دیکھے تو تعبیر ہے کہ اس کے مزاج کے موافق بیوی نہیں ملے گی بلکہ غیر موافق عورت سے نکاح ہوگا۔

(۱۲) خواب میں خنزیر کا گوشت دیکھنا اچھا شگون ہے۔

(۱۳) خواب میں خود خنزیر کا گوشت بنا کر کھانے کی تعبیر بہت اچھی ہے۔

(۱۴) اپنے بستر پر خنز یردیکھنا کسی یہودیہ عورت کے ساتھ جماع کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۵) خنزیر کے بچوں کا مالک بننا یا ان کو دیکھنا غم میں مبتلا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۶) پالتو خنزیر خوشحالی اور ضروریات کی تکمیل کی دلیل ہے۔

(۱۷) کبھی خنزیر دیکھنا یہود ونصاری پر حکمرانی کرنے کی علامت ہے۔

(۱۸) جس کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا چل رہا ہو اور وہ خواب میں خنزیر  (نر ہو یا مادَہ) دیکھے تو وہ اپنی بیوی کو طلاق دے گا اور کبھی خنزیر کی دلالت شر، تکلیف اور اس کو حرام سمجھنے والے کے لئے مالِ حرام پر ہوتی ہے۔

(۱۹) مادہ خنزیر دیکھنا زیادہ غسل کرنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

(۲۰) خنزیر سے تکلیف پہنچنا کسی عیسائی شخص کی طرف سے تکلیف پہنچنے کی دلیل ہے۔

(۲۱) بہت سارے سور دیکھنا بہت سارا مال ملنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۲) خواب میں خود کو سور بنا دیکھنا ذلت اور دینی کمزوری کے ساتھ مال اور خوشحالی نصیب ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

(۲۳) خنزیر کا گوشت، اس کی چربی، اس کے بال، اس کی کھال گھٹیا حرام مال پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۴) اس کا دودھ پینا مال یا عقل میں فتور آنے پر دلیل ہے۔

(۲۵) اور سور پر سوار ہونا حکومت وقوت حاصل کرنے اور دشمن پر غالب آنے کی علامت ہے۔

(۲۶) سور کے ساتھ جھگڑا کرنا ظالم دشمن پر قابو پانے کی دلیل ہے۔

(۲۷) خنزیر کا گوشت کھانا خالص حرام مال ملنے یا کسی مصیبت کا مرتکب ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۸) چھوٹے چھوٹے سوروں کو اپنے گھر یا کمرے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھنا بادشاہ کے خادموں کو اس کے پاس آنے کی علامت ہے اور اس سے ڈرنا چاہئے۔

(۲۹) اپنے گھر سے خنزیر کونکال باہر کرنا سرکاری کام کو ترک کرنے کی دلیل ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top