Khwab me kharish hone ki tabeer
(۱) خواب میں خارش زدہ ہونا بیداری میں طاعون میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔
(۲) خواب دیکھا کہ بدن پر خارش ہونے کی وجہ سے کھجلا رہا ہے مگر اس سے پیپ یا پانی نہیں نکل رہا تو اولا د اور رشتہ داروں کی طرف سے غم اور تکلیف پہنچنے کی دلیل ہے، کبھی بدن میں خارش ہونا بھائیوں کو تکلیف پہنچنے اور معیشت میں نقصان واقع ہونے پر دال ہوتا ہے۔
(۳) چنانچہ دائیں ہاتھ میں خارش ہونا معیشت میں نقصان کی علامت ہے۔
(۴) اور بائیں میں خارش رشتہ دار یا شریک کار کی طرف سے تکلیف پہنچنے کی دلیل ہے۔
(۵) رخسار میں خارش خاندان کی طرف سے غم لاحق ہونے کی خبر ہے۔
(۶) پیٹ میں خارش مال واولاد کی طرف سے غم پہنچنے کی دلیل ہے۔
(۷) اور خارش کے ساتھ پانی بہناغم کے ساتھ مال ملنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۸) اسی طرح خارش کو کھجلانے اور اس سے پیپ نکلنا بڑھنے والے مال کی دلیل ہے اور خارش کے ساتھ تکلیف بھی ہونا مسلط ہو کر ایذاء پہنچانے پر دلالت کرتا ہے، کبھی خارش زدہ ہونا فقیر کے لیے مالداری اور خوشحالی کی علامت ہے اور مالدار کے لیے ریاست پر دال ہے، خواب میں خود اپنے بدن میں چیچک یا پھوڑے پھنسی دیکھنا تعبیری لحاظ سے افضل ہے اور کسی دوسرے کے بدن میں ان امراض کو دیکھنا صاحبِ خواب کے لیے غم اور غیرت میں خلل پڑنے کی دلیل ہے۔ خصوصاً ان بیماریوں کو اپنے ماتحتوں میں دیکھنا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ اس کی خدمت نہیں کر سکیں گے۔ چنانچہ اپنے بیٹے کے اندر ان امراض کو دیکھ لے تو وہ اس کی فرمانبرداری نہیں کرے گا اور اپنی بیوی میں دیکھنا اس بات کی طرف اشارہ ہے جو کام بھی وہ کرے گی برا اور رسوا کن ہوگا، یہی تعبیر اپنے ساتھ رہنے والوں میں سے کسی کے اندر ان امراض کو دیکھنے کی ہے اور اپنی گردن میں خارش محسوس کرنا جمع شدہ دین پر دلالت کرتا ہے۔
خواب میں خارش دیکھنے کی مزید تعبیرات
khwab me kharish dekhne ki tabeerat
خواب میں خارش فقر اور طلبِ عیال کی دلیل ہے۔
(۱) اگر دیکھے کہ کھجلانے سے خون یا پیپ نکل رہی ہے تو اس کے عیال کو اپنا مقصد حاصل ہوگا۔
(۲) ورنہ تکلیف اور طلبِ عیال اور فقر کی زیادتی کی طرف اشارہ ہے۔
(۳) اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس کے جسم میں خارش ہو رہی ہے تو وہ اپنے رشتہ داروں کے حالات معلوم کرے گا اور ان کی وجہ سے تکلیف میں مبتلا ہوگا۔
(۴) اگر جسم کو کھجلائے اور کھجلی سے سکون نہ ہو تو کسی ایسے کام میں مبتلا ہو گا جسے پورا کرنا اس کی طاقت سے باہر ہو گا۔
(۵) اور اگر کھجلی سے سکون حاصل ہوا تو غم وتکلیف سے راحت اور بھلائی نصیب ہوگی۔