خواب میں کھانا کھانے کی تعبیر

Khwab me khana khane ki tabeer

(1) خواب میں برتن میں کھانا کھانا قناعت کی علامت ہے۔ اور اگر سونے چاندی کے برتن میں کھانا کھاتے ہوئے اپنے آپ کو دیکھے تو یہ بڑی مقدار میں مالِ حرام ملنے کی دلیل ہے ۔

(۲) لوگوں کے درمیان بیٹھ کر کھانا کھانا مختلف خواہشات کی نشانی ہے۔

(۳) نگلنے والی چیزوں کا چبانا کسب و عمل میں خفّت کی علامت ہے اور چبانے والی چیزوں کا نگلنا دین اور موت کے قریب ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

(۴) اچھی چیز کی موجودگی کی وجہ سے نہ کھا سکنا باطن کی درستگی کی علامت ہے اور کڑواہٹ یا تُرشی کی وجہ سے نہ کھا سکنا اعمال وازواج کے متغیر ہونے کی دلیل ہے ۔

(۵) دائیں ہاتھ سے کھانا سنت پر گامزن ہونے کی طرف اشارہ ہے ۔

(۶) اور بائیں ہاتھ سے کھانا دوستوں سے دور ہو کر دشمنوں کی پیروی کرنے کی دلیل ہے۔

(۷) خواب میں کسی دوسرے کے ہاتھ سے کھانا رزق، توکل اور عفت کی علامت ہے۔ اور کبھی اس خواب کی تعبیر بیماری اور اپنے ہاتھ سے کھانے پر قادر نہ ہونے سے بھی کی جاتی ہے۔

(۸) بد نما چیز کھانا صاحب خواب کی منزلت و مرتبہ کے گرنے کی نشانی ہے۔

(۹) چھیچھڑا کھانا مندرجہ ذیل پر دلالت کرتا ہے: عاجزی کا معاملہ، عمر میں زیادتی ، مرض سے صحت یابی، غیر شادی شدہ کے لیے شادی، علم و ہدایت اور رزق وغیرہ ۔

(۱۰) لوکی کدو کھانا اتباعِ سنت، ہدایت، اور سمجھداری کی علامت ہے۔

(۱۱) خواب میں کسی کا دو پہر کے کھانے کی طرف دعوت دینا دور سفر کی علامت ہے، اور نصف النہار کے وقت بلا نا تھکاوٹ سے آرام ملنے کی دلیل ہے۔ کوئی شخص خواب دیکھنے والے کو شام کے کھانے کی طرف بلائے تو یہ تعبیر ہے صاحب خواب کے ساتھ ایسا شخص دھوکہ کرے گا جس نے اس کے ساتھ اس سے قبل دھوکہ کیا ہے ۔

(۱۲) خواب میں کسی نے کھانا کھا کر اس کو ہضم بھی کر لیا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ خواب دیکھنے والا اپنے کام میں محنت کرنے میں لالچ کرے گا ۔

(۱۳) کوئی شخص خواب میں اپنے نفس کا گوشت کھاتے ہوئے دیکھے تو یہ اپنے مال اور خزانے سے کھانے کی علامت ہے۔

(۱۴) کسی دوسرے کا کچا گوشت کھانا اس کی یا اس کے کسی رشتے دار کی غیبت کرنے کی دلیل ہے۔ اور پکا ہوا گوشت کھانا غیروں کے مال کھانے کی طرف اشارہ ہے۔

خواب میں ناشتہ کرنا

Khwab me nashta karna

خواب میں ناشتہ کی تعبیر مشقت ہے، فرمانِ خداوندی ہے: (آتنا غداءنا لقد لقینا من سفرنا ہذا نصبا) ہمارا ناشتہ لایے ہمیں اس سفر سے کافی مشقت پہنچی ہے، اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ ناشتہ طلب کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ اسے مشقت اور تھکن کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Tags: Khwab me khana khane ki tabeer, khwab me kacha gosht raw meet khane ki tabeer, khwab me pakka gosht cooked meat khane ki tabeer, khwab me loki kaddu bottle gourd khane ki tabeer

error: Content is protected !!
Scroll to Top