خواب میں خچر دیکھنے کی تعبیر

Khwab me khachar mule dekhne ki tabeer

خواب میں خچر دیکھنا دیکھنا سفر، ناجائز اولاد اور احمق آدمی پر دلالت کرتا ہے؛ اس لیے کہ خچر کے ماں باپ کی جنس الگ ہوتی ہے۔

(۱) کسی نے دیکھا کہ وہ سفید پیشانی اور سفید پاؤں والے خچر پر سوار ہو کر قبلہ کی طرف چلا ہے تو یہ صاحبِ خواب کے حج کرنے کی طرف اشارہ ہے۔ اور اگر قبلہ کے علاوہ کسی دوسری سمت کو چلا تو یہ شرف کے ساتھ سفر کرنے کی دلیل ہے۔

(۲) خچر پر سواری طولِ عمر اور بانجھ عورت سے نکاح کرنے کی بھی دلیل ہے۔

(۳) زین اور اس کے متعلقات سمیت خچر دیکھنا خوبصورت اور ادیبہ عورت کی علامت ہے اور اس کو مذکورہ اشیاء سے خالی دیکھنا فائدہ مند سفر کی دلیل ہے۔

(۴) خواب دیکھا گو یا کسی دوسرے کے خچر پر سوار ہے تو اشارہ ہے کہ صاحبِ خواب مالک خچر کی بیوی سے غلط کاری کرے گا۔

(۵) خچر پر الٹا بیٹھنا زنا کی علامت اور ایسا ہو کر سفر کر رہا ہے تو یہ قطعِ وہم کی دلیل ہے۔

(۲) کسی نے خچر دیکھا مگر اس پر سواری دشوار ہوئی تو اپنے سے کمتر کی طرف سے سازش میں مبتلا ہونے کی دلیل اور مرض میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔

( ۷ ) کسی نے دیکھا کہ وہ بہت سے خچروں کا مالک بنا تو تعبیر ہے کہ وہ بہت سے غلاموں کا مالک بنے گا۔

(۸) کسی نے خواب میں خود کو خچر پر سوار ہوتے دیکھا تو دلیل ہے کہ وہ اپنے شدید مخالف اور مکار دشمن پر کامیابی حاصل کرے گا۔

(۹) یہی خواب عورت دیکھے تو یہ اس کی شادی کی دلیل ہے۔

(۱۰) کوئی خواب میں بچہ جننے والی خچرنی کا مالک ہوا تو یہ مال کی زیادتی کی دلیل ہے۔ اگر بچہ جن لے تو مال کی زیادتی یقینی ہو جاتی ہے۔

(۱۱) خچر پر لدے ہوئے بوجھ کے اوپر بیٹھنا را کب کے لیے بہتری کی علامت ہے۔

(۱۲) نا معلوم و بے مالک خچر کمینے خبیث اور ذلیل مرد پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۳) کالے رنگ کے بغل پر سوار ہونا بانجھ مالدار عورت کی علامت ہے۔

(۱۴) اگر خواب میں خچر کو کسی انسان سے منازعت کرتے ہوئے دیکھے تو یہ نشانی ہے کہ صاحبِ منازعت ولد الزنا ہے۔

(۱۵) کسی نے دیکھا کہ وہ خچر بن گیا تو تعبیر یہ ہے کہ اس کی معیشت سفر پر چلے گی۔

(۱۶) خچر سے گرنا مرتبہ سے گرنے کی دلیل ہے۔

(۱۷) خواب میں خچرنی کا دودھ پینا بقدرِ شربِ لبن غم واندوہ پہنچنے کی دلیل ہے۔

(۱۸) خچر کی تعبیر مندرجہ ذیل اشیاء سے بھی کی جاتی ہے۔ غلام انتہائی محنتی، منتفع النسل، عزت وشرف، قید وبند، كثير النفع اسفار۔

(۱۹) حضور ﷺ کے خچر کو دیکھنا صاحبِ امر کے عہد کی تجدید، رزق میں برکت، رفعت وعزت کے حصول، لوگوں کے اس سے منتفع ہونے کے لیے قریب ہونے وغیرہ کی دلیل ہے۔

(۲۰) خواب میں خچر والا دیکھنے کی تعبیر مختلف معاملات کو مینیج (manage) کرنے والے، اور ہر کام میں پیش پیش ہونے والے، جانوروں اور دولت کی تدبیر کے ذریعے لوگوں کے معاملات کو درست کرنے والے پولیس افسر پر بھی ہوتی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top