خواب میں کیڑا دیکھنے کی تعبیر

Khwab me keera worm dekhne ki tabeer

(۱) اس کی تعبیر بیٹی ہے۔

(۲) پیٹ کے کیڑوں کی دلالت ان رشتہ داروں کے غم پر ہوتی ہے جو اس کے زیرِ کفالت رہتے ہوں اور یہی تعبیر ان کیڑوں کی ہے جن کا رزق جسمِ انسانی میں ہے۔

(۲) اسی طرح گوشت کھانے والے کیڑوں کی تعبیر دوسروں کے مال پر پلنے والے اہل وعیال کے غم سے کی جاتی ہے جو صاحبِ خواب کے جسم کے ساتھ مختلط نہ ہوں۔

(۳) خواب میں مقعد کے راستے سے کیڑا نکلتا ہوا دیکھنا پوتوں میں غم لاحق ہونے کی علامت ہے۔

(۴) خواب میں منہ سے کیڑا نکلے تو گھر والے اس کے خلاف سازش کر لیں گے جس کا بر وقت علم ہو جائے گا جس کے سبب وہ سازشی اسے نقصان نہیں پہنچا سکے گی البتہ سازش کرنے والے اس کی کفالت سے محروم ہو جائیں گے۔

(۵) کسی نے دیکھا کہ اس کے پیٹ سے اس کے تصرف کے بغیر کیڑا نکل گیا تو شریر قسم کی قوم سے دور رہے گا جس کے سبب اسے عزت وشرف اور پاکیزگی نصیب ہوگی۔

(۲) کبھی بدن سے کیڑا نکلنا غم دور ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے اس لئے کہ نقصان دہ چیز نکل گئی ہے۔

(۷) بدن سے پیپ نکلنے کی تعبیر زوالِ غم وحزن اور حصولِ مال سے کی جاتی ہے، بعض دفعہ کیڑے کی تعبیر رشتہ داروں میں کسی دشمن سے کی جاتی ہے۔

(۸) ریشم کے کیڑے بادشاہ کی رعیت کی علامت ہوتے ہیں۔

(۹) تاجر کے لئے ریشم کے کیڑے دیکھنا تجارت میں تاوان واقع ہونے کی علامت ہے اور کبھی اس کی تعبیر اس  کا حریف بھی ہوتا ہے۔

(۱۰) خواب میں ریشم کے کیڑے کا حصول مذکر افراد سے منفعت ملنے پر دلالت کرتا ہے اور کبھی ان کو دیکھنا مال ملنے کی نشانی ہے۔

(۱۱) بعض اہلِ تعبیر کی رائے ہے کہ ریشم کے کیڑے مالِ حرام کی علامت ہیں۔

(۱۲) خواب میں کان میں داخل ہونے والا کیڑا دیکھنے کی تعبیر امیروں کے دشمن سے  کی جاتی ہے۔

(۱۳) خواب میں تالابوں میں رہنے والا کیڑا کو دیکھنے کی تعبیر کمینہ، کفن چور اور ملعون قسم کا آدمی ہے۔

(۱۴) خواب میں ذَراریح کیڑے کو دیکھنا گندے عمل کرنے کی دلیل ہے اور مجہول الحال کے لئے اس کی تعبیر بہتر ہے، عطاروں کے لئے نقصان کی علامت ہے۔

خواب میں کیڑے مکوڑے دیکھنے کی تعبیر

Khwab me keeray worms dekhne ki tabeer

خواب میں کیڑے مکوڑے حقیر نظر آنے والا  لیکن سخت طعنہ دینے والا جھگڑالو دشمن ہے۔

خواب میں خواب میں کیڑے مکوڑے دیکھنا خراب موذی عورت پر دلالت کرتی ہے کیونکہ لوگ اس سے سوت وغیرہ بنواتے ہیں۔ اور ناقص کار کردگی پر بھی دلالت کرتا ہے کیونکہ وہ ان کو پھینکتے بھی ہیں۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top