فہرست
Khwab me kapra cloth dekhne ki tabeer
(۱) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے اون کا کپڑا زیب تن کیا ہوا ہے تو تعبیر ہے کہ وہ زہد کی زندگی گزارے گا اور دوسروں کو زہد کی زندگی گزارنے کی دعوت دے گا۔
(۲) سبز رنگ کا کپڑا نفع اور عدمِ مضرت پر دلالت کرتا ہے۔
(۳) کسی نے دیکھا وہ سبز رنگ کا کپڑا پہنے ہوئے ہے تو دین کی پختگی کی دلیل ہے۔
(۴) اور میت کو سبز کپڑوں میں ملبوس دیکھنا عند اللہ اس کی اچھی حالت پر دلالت کرتا ہے۔
(۵) بعض علمائے تعبیر کہتے ہیں کہ سبز لباس پہننا میراث ملنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۶) اور سفید کپڑوں میں ملبوس ہونے کی تعبیر بہتر ہے۔
(۷) رنگریز کا سفید کپڑوں میں اپنے آپ کو دیکھنا بے ہودگی کی علامت ہے اور اس طرح ہرقیمتی کپڑا پہننا دلیلِ بے ہودگی وبے کاری ہے اس لیے کہ رنگریز رنگ کا عمل کرتے ہوئے سفید کپڑے نہیں پہنتے۔
(۸) کسی نے دیکھا کہ اس نے کالے رنگ کا کپڑا پہنا ہوا ہے حالانکہ بیداری میں کالے رنگ کے کپڑے پہننے کا عادی نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اس کو نا پسند معاملہ سے دو چار ہونا پڑے گا۔
(۹) اور اگر ایسا شخص یہ خواب دیکھے جو حالتِ بیداری میں کالے کپڑے پہننے کا عادی ہے تو یہ خواب اس کے لیے دلیلِ سرداری شرف وحکومت ہے۔
(۱۰) خواب میں سرخ کپڑے میں ملبوس ہونا ایسا مال ملنے کی دلیل ہے جس میں اللہ تعالی کا حق متعلق اور واجب ہے اور زکوۃ کے معاملے میں ڈرنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۱۱) عورت کا اپنے آپ کو سرخ لباس میں ملبوس دیکھنا اس کے لیے خوشی کی علامت ہے۔
(۱۲) کسی نے خواب میں بادشاہ کو سرخ لباس زیب تن کئے ہوئے دیکھا تو دلیل ہے کہ وہ لہو ولعب میں مشغول ہو گا اور اس کی حکومت کمزور ہوگی اور دشمن اس کو للچائی ہوئی نظروں سے دیکھے گا۔
(۱۳) مریض کا اپنے آپ کو سرخ کپڑوں میں دیکھنا اس کی موت کی دلیل ہے۔
(۱۴) اور فقراء کے لیے بھی یہ خواب نقصان ومضرت کی علامت ہے۔
(۱۵) رنگے ہوئے کپڑوں کی تعبیر بعضوں کے لیے پھوڑا پھنسی اور بعضوں کے لیے بخار میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے۔
(۱۲) غیر شادی شدہ عورتوں کے لیے سرخ لباس پہننے کی تعبیر اچھی ہے اور ان لوگوں کے لیے بھی بہتر ہے جو اب تک میدانِ جنگ میں نہیں اترے۔
(۱۷) اور سرخ رنگے ہوئے کپڑے پہن کر عیدگاہ یا دوسرے اجتماعات میں جانا کوئی مضر نہیں ہے۔
(۱۸) خواب میں پیلے رنگ کے کپڑے پہننا دلیلِ مرض وعلامتِ کمزوری ہے، مگر پیلے رنگ کا ریشمی کپڑا پہننا فساد فی الدین کی علامت ہے۔
(۱۹) کسی نے دیکھا کہ مختلف رنگوں میں رنگے ہوئے کپڑے پہن رکھے ہیں تو دلیل ہے کہ سلطان وقت سے ناپسندیدہ بات سنے گا اس کو چاہیے کہ اس کے شر سے اللہ تعالی کی پناہ طلب کرے۔
(۲۰) کسی نے دیکھا کہ وہ دو رنگ کے کپڑوں میں ملبوس ہے یا طلیلسان کپڑا پہن رکھا ہے تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب دینداروں اور دنیاداروں دونوں کی مدارت کرتا ہے۔
(۲۱) مغسول کپڑے فقر ودین پر دلالت کرتے ہیں اور جدید مگر میلے کپڑے دین وذنوب کی علامت ہوتے ہیں۔
(۲۲) مختلف رنگوں میں منقش کپڑا شراب فروشوں یا کسی قسم کے مشروبات فروش کے لیے خیر کی دلیل ہے اور ان کے علاوہ دوسرے لوگوں کے لیے پریشانی، شدت، اشیاء خفیہ کے ظہور کی طرف مشیر ہے۔
(۲۳) اور مریض کے لیے ایسا خواب دیکھنا بد ہضمی اور کڑواہٹ اور ازدیادِ مرض کی علامت ہے اور کبھی اس کی تعبیر پیلا پن کے مرض میں مبتلا ہونے سے کی جاتی ہے۔
(۲۴) یہی خواب عورتوں کے لیے بہتر ہے خاص کر مالدار فاحشہ اور مغنیات قسم کی عورتوں کے لیے بہت بہتر ہے۔
(۲۵) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ ریشم کے کپڑوں میں ملبوس ہے تو دلیل ہے کہ اس کو حج نصیب ہوگا۔
(۲۶) اور سرخ رنگ کا ریشم پہننا دنیا کی علامت ہے جو جدت کے ساتھ ملے گی اور پیلے رنگ کا ریشم دنیا مع المرض پر دلالت کرتا ہے۔
(۲۷) کسی نے دیکھا کہ اس نے چَھپا کیا ہوا کپڑا پہنا ہے اگر وہ ولایت کا اہل ہے تو زمینداروں کا ولی بنے گا اور حکومت کرنے کی صلاحیت اس میں نہ ہو تو تعبیر ہے کہ اسی سال اس کو خوشحالی نصیب ہوگی۔
(۲۸) کسی نے خواب میں کسی عالم کو ریشم کے کپڑے پہنے ہوئے دیکھا تو دلیل ہے کہ وہ دنیا طلب کر رہا ہے اور بدعت کی طرف لوگوں کو بلا رہا ہے۔
(۲۹) نقش ونگار والا کپڑا پہننا حج اور کسی عرب ملک کے سفر پر دلالت کرتا ہے۔
(۳۰) کسی نے دیکھا کہ اس نے اپنے کپڑوں کے نیچے باریک کپڑا لیا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے پاس مال آئے گا اور وہ اس کو ذخیرہ کر لے گا۔
(۳۱) عام کپڑوں کے اوپر باریک کپڑا پہننا مکروہ اور دین میں خطا کی دلیل ہے اور علانیہ فسق وفجور کی علامت ہے۔
(۳۲) موٹے کپڑے کی تعبیر باریک کے مقابلے میں بہتر ہے۔
(۳۳) عورت کا بار یک کپڑا پہننا اس کی عزت کی طرف اشارہ ہے اور موٹا کپڑا پہننا شفقت کی علامت ہے۔
(۳۴) سونے چاندی سے بنا ہوا کپڑا دینی ودنیاوی اصلاح کی علامت ہے اور امید بر آنے کی دلیل ہے۔
(۳۵) نرم وقیمتی لباس پہننا اغنیا وفقیر کے لیے بہتر ہے اور غلاموں اور خادموں کے لیے دلیلِ مرض ہے۔
(۳۶) خواب میں نیا کپڑا پہننا غنی کے لیے زیادتِ معیشت اور فقیر کے لیے ثروت اور مدیون کے لیے ادائیگی دین کی دلیل ہے۔
(۳۷) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے غسل کر کے نئے کپڑے پہنے تو اس کا غم جاتا رہے گا اور اسے بہتری حاصل ہوگی۔
(۳۸) کسی نے دیکھا کہ اس نے غسل کیا نئے کپڑے نہیں پہنے تو دلیل ہے کہ اس کو جو کچھ ملے گا اس سے اس کی موافقت نہیں ہوگی۔
(۳۹) کسی نے دیکھا کہ اس نے خواب میں ایسا نیا کپڑا پہنا ہے جو پھٹا ہوا ہے اور اس کی پھٹن ناقابلِ اصلاح ہے تو دلیل ہے صاحبِ خواب لا ولد ہوگا۔
(۴۰) اگر پھٹن قابلِ اصلاح ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب پر کسی نے جادو کیا ہے۔
(۴۱) پھٹے پرانے کپڑے پہننا موت پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۴۲) اور پرانے کپڑا پہنناغم وہم پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۴۳) کسی نے دیکھا کہ اس کے کپڑے چوڑائی میں پھٹے ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی عزت پر حرف آے گا اور کسی شریر آدمی کی طرف سے اس کو تکلیف پہنچے گی۔
(۴۴) کپڑوں کا طولاً پھٹ جانا دلیل کشادگی ہے۔
(۴۵) کپڑا پھاڑنے والے کی تعبیر خود صاحبِ خواب ہے اگر اس کو جانتا ہے اگر اس کو نہیں جانتا تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب کو ایسا نقصان پہنچے گا جس کی وجہ سے وہ مشہور ہوگا۔
(۴۶) بعض دفعہ کپڑوں کا پھٹ جانا دینی نقصان کی علامت ہوتا ہے اور کبھی یہ خواب زندگی تنگ ہونے کی بھی علامت ہے۔
(۴۶) اور قبیح قسم کے کپڑے نقصان کی علامت ہیں۔
(۴۷) خواب میں کپڑوں کے اندر تری دیکھنا سفر کے بعد اقامت کی دلیل ہے اور قصد کئے ہوئے کام محبوس ہونے کی علامت ہے۔
(۴۸) خواب میں اپنے یا دوسروں کے کپڑے دھونا معاش میں آنے والے نقصان کے دفع ہونے پر دلالت کرتا ہے اور مخفی اشیاء کے ظہور کی بھی علامت ہے۔
(۴۹) خواب میں اپنے کپڑوں کو ضائع کرنا فقیر، محبوس، مدیون اور غلام کے لیے بہتر نہیں ہے اور مذکورہ افراد کے علاوہ لوگوں کے لیے خیر کی علامت ہے اور کبھی یہ خواب زینت کے ختم ہونے کی دلیل بھی ہے۔
(۵۰) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے زنانہ لباس پہن رکھا ہے اور دل میں عورتوں کے ساتھ تشبہ کا خیال بھی آرہا ہے تو سخت غم اور حکومتِ وقت کی طرف سے سخت خائف رہنے اور مسلط ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۵۱) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ عورتوں کے لباس میں ملبوس ہے اور ان کی عورتوں کی طرح اس کا بھی فرج ہے تو دلیل ہے کہ اس کی حالت متغیر ہوگی اور ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اور اگر اس فرج سے جماع بھی کرائے تو دشمنوں سے مغلوب ہونے کی علامت ہے۔
(۵۲) کسی نے دیکھا کہ اس نے مجہول قسم کے کپڑے پہن رکھے ہیں اور ان میں مختلف رنگ بدلتا رہتا ہے تو اس کی اپنے دل کے منشاء کے مطابق بدلنے کی علامت ہے۔
(۵۳) کسی نے دیکھا اپنے کپڑے کھا رہا ہے تو علامت ہے کہ وہ اپنے اس مال سے کھائے گا جو کپڑوں کی طرف منسوب ہے۔
(۵۴) پھٹے ہوئے نئے کپڑے ملنا کھلی رقم کی طرف اشارہ ہے اور پرانے کپڑے غم کی علامت ہیں۔
(۵۵) خواب میں کتے کو اون کا کپڑا پہنے ہوئے دیکھنا بادشاہ کے عدل وانصاف کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۵۶) شیر کو روئی اور کاٹن کے کپڑے پہنے ہوئے دیکھنا بادشاہ کے ظلم اور اموال چھیننے اور محروم کرنے پر دال ہے۔
(۵۷) خواب میں کتان ( ٹسر ) کے کپڑے پہننا معزز معیشت اور مالِ حلال پر دلالت کرتا ہے۔
(۵۹) خواب میں میلے کچیلے کپڑے اتارنا یا ان کو جلا ناغم کے دور ہونے کی علامت ہے۔
(۶۰) کبھی نئے کپڑے کھانا مالِ حلال اور میلے کپڑے کھانا مالِ حرام کھانے پر دلالت کرتا ہے۔
خواب میں پرانے کپڑے دیکھنے کی تعبیر
Khwab me kapre purane hone ki tabeer
(۱) خواب میں پرانا کپڑا خریدنے کی تعبیر کوئی اچھی نہیں ہے اس لئے پرانے کپڑوں کی دلالت فقر پر ہوتی ہے اور اس کو فروخت کرنا بہتر ہے۔
(۲) پرانے کپڑے فروخت کرنے والا دنیاوی لحاظ سے متوسط الحال ہونے اور خریدنے والے کے فقیر ہونے کی علامت اور اس کو فروخت کرنا فقر کے ختم ہونے کی خوشخبری ہے۔
خواب میں سبز کپڑے دیکھنے کی تعبیر
Khwab me sabz green kapre dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں سبز کپڑوں کی تعبیر بہت اچھی ہے اس لئے کہ سبز لباس جنتیوں کا لباس ہے۔
(۲) خواب میں زندہ شخص کا سبز لباس میں ملبوس ہونا اس کی دینی قوت اور زیادت عبادت پر دلالت کرتا ہے اور مردے کو سبز لباس میں ملبوس دیکھنا عند اللہ اس کی حالت کی بہتری کی دلیل ہے۔
(۳) کبھی سبز لباس پہننا میراث ملنے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔
(۴) کبھی میت کو سبز لباس میں ملبوس دیکھنا اس کی شہادت کی موت مرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۵) سبز رنگ کے تمام کپڑوں کی تعبیر معتدل ہے یعنی نہ بری اور نہ اچھی۔
(۶) ریشم کے سبز ہونے کی تعبیر مرد عورت کے لئے یکساں ہے۔
(۷) کھانے والی تمام اشیاء مثلاً گندم، جو، تل، چاول، لوبیہ وغیرہ سب کی دلالت اسلام پر ہوتی ہے۔
(۸) خواب میں کسی ایسی زمین کا مالک بننا جس میں سبزہ ہی سبزہ ہے تو یہ بھی اسلام سے مشرف ہونے کی علامت ہے۔
(۹) خواب میں سرخ کپڑے حاصل کرنا دیندار ومتقی ہونے کی علامت ہے۔