khwab me janwar ka doodh nikalne ki tabeer
(۱) جس کا دودھ نکالا جا رہا ہے اس کے اعتبار سے اس کی دلالت مندجہ ذیل اشیاء پر ہوتی ہے، اچھی زندگی، منافقت، سیاست، رزق حاصل کرنا۔
(۲) غلام کا خواب میں اپنے مالک کی گائے کا دودھ نکالنا مالک کی بیوی کے ساتھ نکاح کرنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔
(۳) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ کوئی گائے کا دودھ نکال کر اس کا دودھ پی رہا ہے تو یہ اس کے مال دار روغنی ہونے کی علامت ہے۔
(۴) غنی کا یہ خواب دیکھنا اس کی بلندی، شان، عزت اور مال میں زیادتی کی دلیل ہے۔
(۵) خواب میں اونٹنی کا دودھ نکالنا بادشاہ کی طرف سے مال ملنے پر دلالت کرتا ہے اور خون دوہنا مالِ حرام ملنے کی علامت ہے اور کبھی دودھ نکالنے کی تعبیر مکر وسازش سے بھی کی جاتی ہے۔
(۶) اونٹنی کا دودھ نکالنا عرب سرزمین میں کام کرنے اور بختی اونٹنی کا دودھ نکالنا ز مینِ عجم میں کام کرنے کی طرف مشیر ہے۔
(۷) کسی نے خواب میں اونٹنی کا دودھ نکالا اور اس سے خون نکلا تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب بادشاہ کے ساتھ خیانت کا معاملہ کرے گا اور دوہتے وقت زہر نکل آنا مالِ حرام کمانے کی طرف اشارہ ہے۔
(۸) خواب میں تاجر کا اونٹ کا دودھ نکالنا اس کے لیے رزقِ حلال اور تجارت میں بمقدارِ دودھ منافع دنیا کی فراوانی کی بشارت ہے۔
(۹) اگر دیکھے کہ دنیا میں دودھ کی بارش ہوئی ہے تو دودھ کے مقدار جتنی دنیاوی وسعت اور آسانی کی دلیل ہے۔
(۱۰) خواب میں اونٹ کا دودھ نکال کر پینا غیر شادی شدہ کے لیے نیک وصالح عورت کے ساتھ نکاح کرنے کی دلیل ہے اور شادی شدہ کے لیے با برکت بیٹے کی علامت ہے۔
خواب میں دودھ دوہنے والا دیکھنے کی تعبیر
khwab me doodh nikalne wala dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں اسے دیکھنا رزق، فوائد، حسنِ سیاست اور نرمی گفتاری کی دلیل ہے، گائے کا دودھ دوہنے والا پہاڑوں پر مزدور رکھنے والا مرد ہے۔
(۲) دیگر جانوروں کا دودھ دوہنے والا صالح مرد ہے۔