خواب میں انسان کا پاؤں دیکھنے کی تعبیر

Khwab me insaan ka paon dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے سے تعبیر ہے اور پاؤں سے ہی انسان کھڑا ہوتا ہے تو ان میں کوئی تغیر وغیرہ دیکھے تو اس کی تاویل مال یا اس کام سے کی جائے گی جو وہ کرتا ہے اور پاؤں اس کا مال ہے اور خوشی وناراضگی میں اس کو جنبش کا سبب ہے یہ اس کا معتمد بھی ہے۔

(۲) اگر دیکھا کہ اس کے پاؤں آسمان پر چڑھ گئے ہیں اور اس سے جدا ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کا والد مرے گا۔

(۳) اور اگر یہ دیکھا کہ وہ سبز ہو گئے ہیں تو اس کو مال میں گھاٹا پڑے گا اور اگر دیکھا کہ اپنے پاؤں سے زنا کر رہا ہے تو اس کو محبت ومشقت سے واسطہ پڑے گا کیونکہ تھکاوٹ پاؤں میں ہوتی ہے۔

(۴) تو جب وہ ننگے پاؤں ہو تو اس میں تخفیف ہو گی۔

(۵) اور اگر دیکھا کہ وہ کسی آدمی کا پاؤں کھا رہا ہے تو وہ اللہ سے قرب حاصل کرے گا،اپنے کاموں میں کامیاب ہو گا اور وہ پورے ہو جائیں گے خواہ وہ کام دینی ہوں یا دنیاوی۔

(۶) اور جس نے دیکھا کہ اس کے پاؤں جل رہے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی ملکیت میں جو چیز ہے وہ بدل جائے گی۔

(۷) اور جس نے دیکھا کہ اس کے بہت سے پاؤں ہیں تو مسافر کے لیے اس میں بھلائی اور منفعت ہے اور حکمرانی کی سوجھ بوجھ رکھنے والے کے لیے کسی ریاست یا ملک کا پایا جانا ہے، ملاحوں کے لیے نفع مند سفر ہے،  فقیروں کے لیے ایسی عمدہ چیزیں ہیں جن کی انہوں نے امید نہ کی ہو، مالداروں کے لیے بیماری اور کمزور نظر والے کے لیے بینائی کا جانا ہے اور شریر قسم کے لوگوں کے لیے قید، پریشانی اور ملامت ہے۔

(۸) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا پاؤں پتھر ہو گیا ہے تو وہ سوکھ جائے گا اور اس سے فائدہ نہیں حاصل کرے گا۔

(۹) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے کسی بادشاہ کو اپنے پاؤں سے روند ڈالا ہے تو علامت ہے وہ چلتا ہوا ایسے درہم ودینار پائے گا جس پر بادشاہ کی تصویر ہو گی۔

(۱۰) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا پاؤں کٹ گیا ہے تو اس کا آدھا مال چلا جائے گا۔

(۱۱) ایسے ہی پاؤں سے والدین اور ایک پاؤں سے قوم کی بھی تعبیر ہوتی ہے لہذا اگر کسی کا پاؤں درست ہوا یا اس کی انگلیاں زیادہ ہو گئیں تو وہ شان وشوکت، عزت اور طاقت حاصل کرے گا۔

(۱۲) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے دونوں پاؤں کٹ گئے ہیں تو اس کا مال اور معیشت ختم ہو جائے گی۔

(۱۳) اور بعض دفعہ اس سے موت بھی مراد ہوتی ہے۔

(۱۴) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا پاؤں ٹوٹ گیا ہے تو وہ کچھ دنوں تک بادشاہ کے قریب نہ جائے اور اپنا شہر چھوڑ کر اللہ سے عافیت مانگتار ہے۔

(۱۵) اور بعض نے کہا کہ اگر وہ بیمار تھا تو یہ اس کی موت کی علامت ہے۔

(۱۶) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا ایک پاؤں دوسرے سے بڑا ہے تو دلیل ہے کہ وہ سفر کرے گا اور اس کو مدد حاصل ہوگی اور اگر مالدار ہوتو وہ بیمار ہو گا کیونکہ مالدار اپنے معاملات چلانے میں پاؤں کا محتاج ہوتا ہے۔

(۱۷) بادشاہ کے لیے پاؤں اس کے کارندوں پر دلالت کرتے ہیں چنانچہ کسی بادشاہ نے دیکھا کہ وہ کسی دوسرے بادشاہ کے پاؤں کاٹ رہا ہے تو یہ اس کے عہدیداروں سے غلام لے گا۔

(۱۸) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے چار پاؤں ہو گئے ہیں تو اگر وہ فقیر ہے تو دلیل ہے کہ وہ سفر کرے گااور اس کو مدد بھی ملے گی اور اگر مالدار ہے تو اشارہ ہے بیمار ہو گا۔

(۱۹) اور کبھی یہ طولِ عمر اور بڑھاپے پر بھی دلالت کرتا ہے یا یہ کہ وہ چھ پاؤں والی سواری پر سواری کرے گا۔

(۲۰) اور بیمار کے لیے یہ موت کی علامت ہے۔

(۲۱) اور اگر کسی نے دیکھا کہ وہ ایک پاؤں پر چل رہا ہے تو اس کا نصف مال آدھی عمر یا آدھا کام کے ختم ہو جانے اور چلے جانے کی علامت ہوتا ہے۔

(۲۲) اور اگر کسی نے دیکھا کہ وہ تین پاؤں پر چل رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اس وقت تک نہیں مرے گا جب تک کہ وہ لاٹھی پر نہ چلے، بڑی اور لمبی عمر ہونے کی وجہ سے یا کسی اور وجہ سے۔

(۲۳) قاضی یا والی دیکھے کہ اس کے بہت سے پاؤں ہیں تو وہ معزول ہو جائے گا کیونکہ وہ وکیلوں کے سہارے ہی چلتا ہے۔

(۲۴) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے پاؤں لوہے کے ہیں تو یہ اس کی لمبی عمر، آسودہ حالی اور اچھے انجام پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۵) اور شیشہ کے پاؤں دیکھے تو یہ کم عمری اور کم ہمتی پر دلالت کرتے ہیں۔

(۲۶) اور اگر سونے کے دیکھے تو یہ کسی چٹی اور ارش وغیرہ میں مال میں سے سونے کے ساتھ کوشش کی طرف اشارہ ہے۔

(۲۷) اور اگر چاندی کے دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ ان کے ساتھ عورتوں کی طلب میں کوشش کرتا ہوگا اور اگر پیتل کے دیکھے تو وہ ان کے ذریعہ افلاس تک پہنچے گا۔

(۲۸) اور اگر سیسہ کے دیکھے تو یہ بے ہوشی اور فالج ہونے پر دلالت کرتا ہے الا یہ کہ خواب میں کوئی ایسی چیز دیکھے جو اچھائی پر دلالت کرتی ہو تو وہ ان کے ذریعے سے اللہ کی خوشنودی حاصل کرے گا یا وہ اللہ کے راستہ میں ان کے ذریعہ چلے گا۔

(۲۹) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے پاؤں کا گوشت ختم ہو گیا ہے تو یہ اس کے بڑھاپے کی نشانی ہے۔

(۳۰) اور پاؤں کی انگلیاں اچھے اعمال پر دلالت کرتی ہیں اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے پاؤں درد کر رہے ہیں تو دلیل ہے اس نے گناہ کئے ہوں گے جس کی وجہ سے اس پر سختی آئی ہو گی اور بعض نے کہا کہ جس کے پاؤں درد کریں تو وہ تبدیل ہو جائے گا۔

خواب میں پاؤں پھسلنا

Khwab me pao phisalna

خواب میں پاؤں پھسلنا قرض کی دلیل ہے، اگر خون بھی نکلے تو حرام مال ہے یا پھر اسے کوئی مصیبت لاحق ہو گی۔

خواب میں پاؤں دیکھنا

Khwab mein paon foot feet dekhna

(۱) خواب میں پاؤں آدمی کے مال کی رونق اور اس کی پائداری اور اس کے نیک اعمال اور امور پر اس کے اعتماد کی دلیل ہے۔

(۲) پاؤں کی انگلیاں آدمی کی لڑکیوں کی خوبصورتی اس کی لونڈیاں اور خدمت گار لڑکے ہیں۔

(۳) پاؤں کی ہڈیاں وہ مال ہے جس پر اس کی معیشت کا دار ومدار ہے۔

(۴) ان میں سے کسی چیز کو دیکھا کہ وہ آسمان پر چڑھ رہی ہے تو دلیل ہے کہ مر جائے گا، خواب میں دونوں پاؤں پر بال آ جانا دین غالب ہونے کی دلیل ہے اور دونوں پاؤں اس کی سواری اور مال پر دلالت کرتے ہیں اور خوبصورتی کی دلیل ہے۔

(۵) اگر کسی نے خواب دیکھا کہ اس کے دونوں پاؤں کٹ چکے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی سواری ہلاک ہو گی اور مال ختم ہو جائے گا۔

(۶) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے دو زائد پاؤں ہیں تو اس کی معیشت زیادہ ہو گی۔

(۷) خواب میں پاؤں کی خوبصورتی صاحبِ خواب کے لئے دین ودنیا کی اچھائی ہے۔

(۸) اگر خواب میں کسی مردہ کے پاؤں خوبصورت ہو گئے تو اس کے اہل جنت میں سے ہونے کی دلیل ہے۔

(۹) اگر گناہگار آدمی نے دیکھا کہ اس کے پاؤں خوبصورت ہیں تو یہ اس کے گناہوں سے تو بہ کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۰) اگر کافر نے دیکھا کہ اس کے پاؤں خوبصورت ہیں تو یہ اسلام قبول کرنے کی بشارت ہے، کبھی یہ معاملات میں آگے بڑھنے اور حسنِ عافیت پر بھی دلالت کرتا ہے، کبھی پاؤں کی خوبصورتی نمازوں کو پورا کر نے پر دلالت کرتی ہے، کبھی پاؤں ان چیزوں پر بھی دلالت کرتا ہے جو اس کے معین ومددگار ہیں مثلاً سردار، لڑ کے، والدہ، جانور، سواری، پیشہ اور مال وغیرہ۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top