خواب میں ہوٹل دیکھنے کی تعبیر

Khwab me hotel dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں کرایہ کے لئے بنایا گیا ہوٹل دیکھنا متعہ کے طریقے پر شادی کرنے کی علامت ہے۔

(۲) کبھی اس کی دلالت کرائے کے مکان یا سواری پر بھی ہوتی ہے اور کبھی اس کی تعبیر زمین اور ملبوسات پر بھی ہوتے ہیں۔

(۳) کسی مریض کا خواب میں ہوٹل میں آنا  اس کے مرنے کی علامت ہے۔ اور کبھی یہ خواب زوالِ غم یا تنہائی کے بعد بیوی کے ساتھ ملنے یا باندی کے ساتھ اکٹھے ہونے یا سواری پر سوار ہو کر وحشت کو دور کرنے یا ایسی چیز ملنے کی دلیل ہے جو محنت وکوشش میں معاون ہو۔

(۴) اگر صاحبِ خواب شادی شدہ ہو تو یہ ہنر میں معاون بننے والے راحت بخش بچے کی علامت ہے۔

(۵) گناہ گار کے لئے یہ خواب توبہ کی دلیل ہے۔

(۶) گمراہ کے لئے بشارتِ ہدایت اور دلیلِ تکمیلِ ایمان ہے۔

(۲) آدمی کے ذاتی ہوٹل کی دلالت ان چیزوں پر ہوتی ہے جن پر گھر کی دلالت ہوتی ہے مثلاً اس کا جسم، نام، بزرگی، موت، مجلسِ قضا و غیرہ، چنانچہ ہوٹل میں کمی زیادتی مذکورہ چیزوں میں کمی زیادتی اور تغیر وتبدل کی علامت ہے۔

(۷) نا معلوم ہوٹل کی دلالت سفر پر ہوتی ہے اس لئے کہ ہوٹل مسافروں کی اترگاہ ہے اور کبھی اس کی تعبیر دارِ دنیا سے ہوتی ہے اس لئے کہ دنیا کی طرح ہوٹل بھی دارِ سفر ہے ایک چلا جاتا ہے دوسرا اس میں داخل ہوتا ہے۔

(۸) کبھی اس کی دلالت قبر پر ہوتی ہے اس لئے کہ اپنے وطن اور گھر سے نکلنے والوں کے لیے منزل ہے۔

(۹) خواب دیکھا کہ وہ ایک ہوٹل میں ہے، وہاں سے دوسرے ہوٹل میں داخل ہو رہا ہے اور اس سے نکلتے  وقت سواری پر سوار ہوا یا اس کے درمیان سے نکلا تو صاحبِ خواب اگر مریض ہے تو دلیل ہے لوگ اس کو اٹھا کر لے جائیں گے، اگر مسافر ہے تو وہ جس مقام میں ہے وہاں سے اس کے کوچ کرنے کی علامت ہے،  اس طرح لوگوں کا اپنے ساتھیوں کو کسی نا معلوم  ہوٹل میں سواری سے اترتے دیکھنے کی تعبیر ہے۔

(۱۰) ہوٹل میں داخل ہونا لوگوں میں صاحبِ رائے ہونے کی علامت ہے۔

خواب میں ہوٹل کے مالک کو دیکھنے کی تعبیر

Khwab me ko dekhne dekhne ki tabeer

خواب میں اس کو دیکھنا وعدہ خلافی اور خیانت پر دلالت کرتا ہے اور کبھی مریض کی موت پر بھی دلالت کرتا ہے اس لئے کہ یہ مسافر کا گھر ہے اور اس کی رؤیت تھکاوٹ کے بعد راحت پہنچنے کی بھی علامت ہوتی ہے اور کبھی وحشت کے بعد مانوسیت پر بھی ہوتی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top