khwab me hont lips dekhna
(۱) خواب میں ہونٹ دیکھنا آدمی کی باعث فخر، مدد، بیان میں قوت یا ایسے دوست کی دلیل ہے جو اس کے لئے باعث زینت ہو اوپر والا ہونٹ نیچے والے ہونٹ سے تعبیری لحاظ سے بہتر ہے، اوپر والا ہونٹ ایسے دوست کی علامت ہے کہ جس پر تمام باتوں میں بھروسہ کیا جا سکے، پس کسی بھی ہونٹ میں تبدیلی رونما ہو تو اس کی تعبیر اسی اصول کے مطابق ہو گی، ہونٹوں کا دیکھنا عورت اولاد اور قرابت داروں کی دلیل ہے۔
(۲) اگر کسی آدمی نے دیکھا کہ اس کے ہونٹوں میں درد ہے تو یہ دلیل ہے ا س کے دوستوں کا معاملہ اس کی منشاء کے مطابق نہ ہو گا۔
(۳) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا ہونٹ کٹا ہوا ہے تو یہ اس کے طعنہ زن ہونے کی دلیل ہے۔
(۴) اگر اس کا نیچے والا ہونٹ کٹا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا معاون دوست اُس سے جدا ہو جائے گا۔
(۵) اگر دیکھا کہ اس کا اوپر والا ہونٹ نہیں ہے تو زوالِ نعمت کی دلیل ہے اور نیچے والے ہونٹ کا زائل ہونا دیکھے تو اس کی بیوی مر جائے گی یا اسے طلاق دے دے گا۔
(۶) اگر صاحبِ خواب نے اپنا اوپر والا ہونٹ چرا ہوا دیکھا تو دلیل ہے ہونٹ جس ایک پر دلالت کرتا ہے وہ دو ہوں گے پس نیچے والے ہونٹ کا پھٹنا دو عورتوں کی دلیل ہے۔
(۷) اگر اوپر والا پھٹا ہے یہ دو دوست ہیں، اگر ہونٹ ٹھیک ہو گیا تو دلیل ہے کہ اس کے دونوں دوست اس کے امور میں اس کی موافقت کریں گے۔
(۸) اور اگر کٹ گیا تو اس کا دوست اسے داغِ مفارقت دے گا اور قطع تعلقی کرے گا، ہونٹ آدمی کی قوت اور زینت ہے نیز یہ قرابت اور بیماریوں سے شفایابی کی بھی دلیل ہے، حاسدوں کے ذلیل وخوار ہونے اور دل کو قرار دینے والی خبروں کی علامت ہے، بعض مرتبہ دونوں ہونٹوں کی دلالت حجاب، لڑکوں، پہرے داروں، دروازوں اور تالوں پر ہوتی ہے اور بعض مرتبہ علم، ہدایت کھانے پینے، کشادگی غم اور کتمانِ راز کی دلیل ہے۔
(۹) جس نے دیکھا کہ اس کے دونوں ہونٹ موجود نہیں ہیں تو ان مذکورہ میں سے کسی ایک کے مفقود ہونے کی یا دروازہ گر جانے کی یا تالا بند کرنے کے متعذرہونے کی یا چابی گم ہو جانے کی دلیل ہے اور بعض مرتبہ اس کے مقدر ہونے کی تعبیر والدین یا زوجین کی موت ہوتی ہے، ان کا سرخ ہونا فصاحت، ہدایت، پاکیزہ کھانے پینے اور خوشیوں کی دلیل ہے۔
(۱۰) ہونٹوں کا موٹا ہونا، بوجھل ہونا، سیاہ ہونا، نیلا ہونا، بے وقوفی، خصومت میں عدمِ قیام دلیل اور پریشان کُن کسب کی علامت ہ۔
(۱۱) بعض مرتبہ ہونٹوں کا سیاہ ہونا یا نیلگوں ہونا مریض کے حق میں اس کی موت کی علامت ہے چونکہ یہ علامات موت میں سے ہیں۔
(۱۲) بعض مرتبہ ہونٹوں کا آپس میں ملنا دلالت کرتا ہے آنکھوں پر کھلنے اور بند ہونے میں مشابہت کی بنا پر اور بعض مرتبہ ہونٹ دلالت کرتے ہیں فرج پر دخول اور خروج کی مشابہت کی بناء پر اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر نہر کے کنارے ہوتے ہیں اور کبھی دلالت کرتے ہیں چوتڑوں پر، کنواں ڈھکنے اور اس طرح کی دوسری باتوں پر۔