Khwab me hirni doe dekhna
(۱) خواب میں اس کو دیکھنے کی دلالت عربی نژاد خوبصورت عورت پر ہوتی ہے۔
(۲) خواب دیکھا کہ شکار کے ذریعہ ہرنی کا مالک بنا تو تعبیر ہے کہ وہ کسی باندی یالڑکی کے ساتھ سازش کرے گا یا کسی عورت سے شادی کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۳) خواب میں ہرنی کو پتھر مارنا کسی لڑکی کے ساتھ جماع کرنے یا عورت کو طلاق دینے اور مارنے کے معاملے میں غلطی کرنے کی علامت ہے۔
(۴) شکار کی غرض سے ہرنی کو مارنا مالِ غنیمت ملنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۵) تیر سے اس کو مارنا کسی لڑکی پر تہمت لگانے کی دلیل ہے۔
(۶) اس طرح اس کو ذبح کرنا اور اس سے خون بہنا کسی لڑکی کی بکارت کو چاک کرنے کی دلیل ہے۔
(۷) خواب دیکھا کہ وہ ہرنی بن گیا تو تعبیر ہے کہ دنیا کے مزے چکھے گا۔
(۸) اگر دیکھا کہ اس نے ہرن کا بچہ پکڑ لیا ہے تو تعبیر ہے کہ خیرِ کثیر پائے گا اور ہرن پکڑنا بیٹے پر دلالت کرتا ہے۔
(۹) ہرنی کا خواب میں گھر کے اندر داخل ہونا بچے کی شادی ہونے کی دلیل ہے۔
(۱۰) خواب میں ہرنی کی کھال اتارنا کسی عربی عورت سے زنا کرنے کی علامت ہے۔
(۱۱) خواب دیکھا کہ ہرن کا بچہ اس پر حملہ آور ہوا تو تعبیر ہے کہ اس کی بیوی ہر معاملے میں اس کی نافرمانی کرے گی۔
(۱۲) خواب میں ہرن کے نشاناتِ قدم پر بھاگنا قوت ملنے کی علامت ہے۔
(۱۳) خواب میں ہرن بن جانا جانی ومالی زیادتی کی دلیل ہے۔
(۱۴) خواب میں ہرن کا مالک بننا مالِ حلال کے مالک بننے، ایک شریفہ معزز عورت سے نکاح کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۱۵) خواب میں ہرنی کے ساتھ نکاح کرنا کسی عورت کے ساتھ زبردستی زنا کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۶) ہرن کا گوشت کھانا کسی خوبصورت کی طرف سے مال ملنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۱۷) خواب میں ہرنی کا بچہ پانا خوبصورت عورت کے بطن سے بیٹا پیدا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۸) بعض علماءِ تعبیر کہتے ہیں کہ خواب میں ہے ہرن بننا مسلمانوں کی جماعت سے نکلنے کی علامت ہے۔
(۱۹) خواب دیکھا کہ اس نے ہرن کو مار دیا یا خود اس کے ہاتھوں مر گیا تو دلیل ہے اس کو عورت کی طرف سے غم وتکلیف پہنچے گی۔
خواب میں ہرنی کا حصول کبھی کبھار موٹی ہرنیاں امیری، کمزور ہرنیاں فقیری کی علامت ہیں۔
(۱) عموماً ہرنی سے مراد تر وتازگی اور خیریت ہے، خواب میں ہرنی ملنا وسعتِ رزق، تر وتازگی اور خیریت کی دلیل ہے۔
(۲) اگر عورت خواب میں ہرنی کو اپنے گھر میں آتے دیکھے تو اس کے گھر میں ایک سال فقر گھسا رہے گا۔
(۳) ہرنی سے مراد ذلیل، عاجز اور نکمّی عورت ہے۔
خواب میں ہرن کا بچہ دیکھنا
Khwab me hiran ka abacha dekhna
(۱) ہرن کا بچہ خواب میں عورتوں اور خوبصورت اولاد مذکر مؤنث دونوں پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) اگر کسی نے خواب میں ہرن کے بچے کا شکار کیا یا ہرن کا بچہ اس کو ہدیہ میں دیا گیا یا اس نے ہرن کا بچہ خریدا تو اشارہ ہے اسے رزق حاصل ہو گا، اگر وہ کنوارہ ہے تو اس کی شادی ہو جائے گی یا اسے اولاد حاصل ہو گی یا اپنے مخالف پر کامیابی حاصل کرے گا۔
(۳) اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس نے ہرن کا بچہ پکڑا ہے تو اس میں دلالت ہے کہ اسے میراث اور خیرِ کثیر حاصل ہو گی۔
(۴) اور اگر خواب میں ہرن کے بچے کو بچہ خیال کر کے لے لے تو یہ غلام لینے کی طرف اشارہ ہے۔
(۵) خواب میں ہرن کے بچے کو ذبح کرنا اپنی باندی کو کھونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۶) خواب میں ہرن کے بچے کو اپنے گھر میں داخل کرنا اپنے بیٹے کی شادی کرنے کی دلیل ہے۔
(۷) اور اگر ہرن کے بچے کی کھال اتاری تو اس میں عربی عورت کے ساتھ زنا کرنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۸) اور اگر خواب میں ہرن کے بچے کو اپنے اوپر کودتا ہوا دیکھا تو اس میں اشارہ ہے کہ اس کی بیوی تمام چیزوں میں اس کی نافرمانی کرتی ہے۔
(۹) خواب میں اگر ہرن کا مالک ہوا بیداری میں حلال مال کا مالک ہو گا یا پھر آزاد شریفہ عورت کے ساتھ شادی کرے گا۔