خواب میں ہاتھ میں ہتھکڑی یا گلے میں طوق ڈالنا

Khwab me hathkari ya tauq daalna

(۱) ہتھکڑی یا گلے کا طوق خواب میں دیکھنا حرام کمائی پر دلالت کرتا ہے، فرمانِ خداوندی ہے: (ما کان لنبی ان یغل ومن تغلل یأت بما غل یوم القیامۃ) ”نبی کے لئے خیانت نہیں اور جو خیانت کرے گا وہ قیامت والے دن خیانت شده مال کے ساتھ آئے گا۔

(۲) اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ طوق ڈالے ہوئے قید میں ہے تو اسے اسلام کی طرف دعوت دی جائے گی اس حال میں کہ وہ کافر ہے۔

(۳) اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے ہاتھ گردن پر بندھے ہوئے ہیں تو اسے ایسا مال حاصل ہو گا جس میں سے اللہ تعالیٰ کا حق ادا نہیں کیا گیا۔

(۴) اگر کوئی خواب میں یہ دیکھے کہ اس کے دونوں ہاتھ بندھے ہوئے ہیں تو یہ اس کے بخیل ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۵) اگر کوئی خواب میں اپنا ایک ہاتھ گردن پر بندھا ہوا دیکھے تو یہ خواب دیکھنے والے کے گناہوں سے رکنے کی علامت ہے۔

(۶) اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اسے گرفتار کر کے ہتھکڑی پہنائی گئی ہے تو دیکھنے والے کے قید میں ڈالے جانے یا کسی مصیبت میں پڑنے کی دلیل ہے۔

(۷) خواب میں طوق ہتھکڑی کا دیکھنا شادی پر بھی دال ہوتا ہے، خواب میں طوق یا ہتھکڑی کا دیکھنا عمل غیر صالح پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۸) اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ ایسا طوق پہنے ہوئے ہے جس کے ارد گرد لوہا اور درمیان میں لکڑی ہے تو یہ اس کے نفاق کی دلیل ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top