Khwab me hareesa halwa dekhne ki tabeer
(۱) اس کی دلالت حکمران کی طرف سے غم اور تکلیف پہنچنے پر ہوتی ہے ۔
(۲) کسی مکان میں مریض ہو اور اس مکان میں ہریسہ پکتا دیکھنا اس مریض کے مرنے کی دلیل ہے۔
(۳) کسی فوج کو ہر یسہ یا بھنی ہوئی سریوں کو کھاتے ہوئے دیکھنا بیداری میں ان کے درمیان جنگ ہونے اور بڑے افسروں کے مرجانے پر دلالت کرتا ہے۔
(۴) خواب میں ہریسہ حلوہ بنانے والے کو دیکھنے کی دلالت ایک شریر بکو اسی آدمی پر ہوتی ہے۔ اور سردی کے موسم میں اسے دیکھنا مسلسل باقی رہنے والے فوائد اور رزقِ حلال دیکھنا ہے۔ کبھی چوری کرنے اور رات کے آخری پہر چلنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ اور کبھی حلواہ بنانے والے کی دلالت بادشاہ کے جلّاد اور اس پیشے سے زندگی بسر کرنے والے آدمی پر بھی ہوتی ہے۔