خواب میں چکی دیکھنے کی تعبیر

Khwab me chakki mill dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں اس سے مراد چکی والے کا تنگی سے کشادگی، فقر کے بعد مالداری اور کنوارے کے لیے بیوی اور کنواریوں کے لیے خاوند اور گھر میں خادم پر دال ہے۔

(۲) چکی کا ایسے گھر میں دیکھنا جو کہ عادۃً وہاں نہیں چلائی جاتی یہ بد قسمتی، غلبہ اور جھگڑے پر دلالت کرتی ہے۔

(۳) تو اگر اس میں روٹی ، گوشت یا شہد پیسا تو اس گھر والوں کے فساد، ریا کاری اور ان کے دور ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۴) اور اگر اس میں جو یا گندم پیسی یا ایسی چیز جس میں نفع ہوتا ہے تو یہ ان کے معاملات کی آسانی، رزق کی گردش، بیماریوں سے شفاء اور ان کے نگرانوں کی تجدید پر دلالت کرتی ہے۔

(۵) اور بڑی چکی اگر درمیان شہر یا جامع مسجدوں میں دیکھی جائے تو اگر فساد زدہ شہر ہو تو جنگ لازمی ہو گی بالخصوص اگر وہ آگ یا پتھر پیس رہی ہو ورنہ طاعون ہو گا بالخصوص اگر اس کی پیسی ہوئی چیز متعفن جو، پانی اور مٹی یا ناقص گوشت ہو۔

(۶) بعض نے کہا کہ پانی پر چکی کا مطلب ایسا آدمی جس کے ہاتھ میں بہت سا مال لگے گا، معاملات کو خوب جاننے والا ہو گا اور جو اس کے پاس پناہ پکڑے گا اس کا جسم اچھا ہو گا۔

( ۷ ) اور اگر کسی نے دیکھا کہ چکی چل رہی ہے تو دلیل ہے اس کے پاس آنے کے برابر اور پانی داخل ہونے کی جگہ جو کہ چکی میں داخل ہو گا اس کے برابر روٹیاں آئیں گی۔

(۸) اور کبھی چکی کے گھومنے  سے مراد سفر ہوتا ہے، اگر بغیر گندم کے گھومے تو یہ تھکاوٹ ہے اور چکی اگر ٹیڑھی چلے تو دام مہنگے ہو جائیں گے۔

(۹) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی چکی ہے جو کہ مشین کے ساتھ چلتی ہے تو یہ دیکھنے والے کے لیے بہت زیادہ رزق کی نشانی ہے۔

(۱۰) اور اگر کسی نے دیکھا کہ چکی گھوم رہی ہے لیکن پیس  نہیں رہی تو یہ سفر ہے۔

(۱۱) اور چکی اگر کسی سبب کے بغیر گھومنے لگ جائے تو یہ دیکھنے والے کی موت کا قریب ہونے کی علامت ہے اور ہاتھ والی چکی کی تعبیر دو فاسق فاجر آدمی ہیں جو شریک ہوں اور ان کے علاوہ کسی کے لیے ان کی اصلاح ممکن نہ ہو۔

(۱۲) اور اگر کسی نے دیکھا وہ اپنے ہاتھ سے چکی چلاتا ہے تو وہ پیستی ہے تو دلیل ہے کہ یہ اپنے دین اور زندگی میں اپنے ہاتھ پر بھروسہ کرتا ہو گا اور اتنی زندگی اور رزق پائے گا  جتنی کہ اس سے آٹا نکلا۔

(۱۳) اور چکی گھٹیا کاموں اور خادموں پر بھی دلالت کرتی ہے۔

(۱۴) اور بعض نے کہا کہ چکی سے مراد دولہے اور داماد ہوتے ہیں۔

(۱۵) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں چکی ہے تو وہ مارا جائے گا اور قید ہو گا۔

(۱۶) اور اگر کسی نے چکی دیکھی گویا کہ ٹوٹ گئی تو اگر صاحبِ خواب قیدی ہو تو دلیل ہے رہائی پائے گا  اور اگر غمزدہ ہے تو اس کے غم دور ہو جائیں گے اور اگر کسی ہلاکت میں ہو تو نجات پا جائے گا  یا مر جائے گا۔  

(۱۷) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی چکی ہے جو کہ کھانے کو جاری پانی سے پیس  رہی ہے یا بغیر پانی کے تو اس کی معیشیت دوسروں کی کوشش سے ہوگی اور اس معیشت کی قوت وصلاحیت اتنی ہو گی جتنی کہ اس چکی کے گھومنے پیسنے اور اچھی جگہ ہونے کی ہو گی۔

(۱۸) اگر دیکھا کہ چکی کا پاٹ ٹوٹ گیا تو اشارہ ہے چکی والا مر جائے گا۔

(۱۹) اور اگر دیکھا کہ پتھر پیس رہی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خوف پہنچے گا اور اگر کسی نے چکی خریدی تو صاحبِ خواب اگر کنوارا ہو تو شادی کرے گا یا اپنے لڑکے یا لڑکی کی شادی کرائے گا یا دلیل ہے کہ خادم خریدے گا یا اگر سفر والوں میں سے ہو تو سفر کرے گا۔

(۲۰) اور پن چکی ایسا جھگڑا ہے جس کو دوام نہیں۔

(۲۱) اور بعض نے کہا کہ چکی کا ٹوٹنا غموں کا دور ہونا ہے۔

(۲۲) اور بعض نے کہا خواب میں چکی دیکھنا اس کے مرنے کی علامت ہے۔

(۲۳) اور زغفران کی چکی خوشیوں، مسرتوں، اصطلاح حال اور اچھی چیزوں پر دلالت کرتی ہے۔

(۴) اور اگر مرد یا عورت کو دکھاتی ہے تو یہ وقار اور سکینت پر دلالت کرتی ہے۔

(۲۵) اور کبھی زرد رنگ کے ہونے کی بیماری پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۶) اور پن چکی اور ہوائی چکی بادشاہ کے غلام اور اس کے دربان ہیں۔

(۲۷) اور کبھی یہ تنگی کی آسانی، کشتیوں کا چلنا اور بارش ہونے پر بھی دلالت کرتی ہیں۔

(۲۸) اور ہاتھ کی چکی سکون اور کشادگی پر دلالت کرتی ہے اور کبھی یہ شر، جھگڑا، بیوی اور باندی پر بھی دلالت کرتی ہے اور کبھی یہ زندگی، رزق پر بھی دلالت کرتی ہے، اگر مکمل ہو تو یہ سفری معاملات کے پورے ہونے اور تیز سفر پر دلالت کرتی ہے، ایسے ہی بہت زیادہ کھانے والی اور شر والی عورت پر بھی دلالت کرتی ہے جو کہ جو کچھ رکھتی ہے اس کو ترجیح دیتی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top