khwab me handi pot dekhna
(۱) خواب میں ہانڈی دیکھنا کرسی پر بیٹھنے والے عالم پر دلالت کرتا ہے اور اس میں گوشت اور مصالحہ کا ہونا اس سے تناول کرنے والے کے فائدے کی دلیل ہے۔
(۲) کبھی خواب میں ہانڈی دیکھنا طلاق شدہ عورت پر بھی دلالت کرتا ہے اور اس کا جوش مارنا اس کی طلاق ہے۔
(۳) ہانڈی ایسے آدمی پر بھی دلالت کرتی ہے جو نعمت کا اظہار لوگوں کے لئے عام طور پر کرے اور اپنے پڑوسیوں کے لئے خاص طور پر کرے۔
(۴) ہانڈی کی دلالت گھر کے سربراہ پر بھی ہوتی ہے، اگر اس میں کوئی خرابی ہوئی تو گھر کے سربراہ کی طرف لوٹے گی جو کہ اپنی اولاد کی سر براہی کرتا ہے۔
(۵) خواب میں مریض کے گھر میں ہانڈی دیکھنا کہ وہ جوش مار رہی ہے اور اس کے نیچے آگ ہے اور اس کو علم نہیں ہے کہ اس کے اندر کیا پک رہا ہے تو اس کی تعبیر حسبِ ذیل ہے، انگیٹھی، مریض کا بستر، آگ کے شعلہ کی تعبیر اس کی تکلیف ہے، اس کا جوش مارنا اس کی بے چینی ہے، آگ کا ختم ہونا یا بجھ جانا مرض کا ختم ہونا ہے، جبکہ ہانڈی اس کی ذات پر دلالت کرتی ہے۔
(۶) اگر کسی نے آگ جلائی یا اس آگ کے اوپر ہانڈی رکھی اور اس میں گوشت یا اور کوئی کھانے کی چیز ہے تو وہ ایک آدمی کو نفع دے گا اس لئے کہ ہانڈی کی تعبیر گھر کا سر براہ ہے۔
(۷) اگر وہ گوشت پک گیا اور اس نے اس سے کھایا تو فائدہ اور مالِ حلال کی دلیل ہے اور اگر وہ گوشت پکا ہوا نہیں ہے تو یہ حرام منفعت ملنے کی دلیل ہے، اس کو حرکت دینا عیب کی دلیل ہے، اگر اس سے کھایا تو اس کو رزق ملنے کی دلیل ہے، اگر اس سے کچھ اٹھایا تو اس سے فائدہ اٹھائے گا اور اس کو مال مل جائے گا اور وہ اس کو ذخیرہ کرے گا، اگر ہانڈی میں گوشت ہو اور نہ کھاتا ہو تو وہ ایک فقیر آدمی کو تکلیف دے گا جس کی وہ طاقت نہیں رکھے گا۔
(۸) ہانڈی مدِ مقابل پر قدرت کی بھی دلیل ہے۔
(۹) کبھی ہانڈی اپنے مقدر پر راضی ہونے پر دلالت کرتی ہے۔
(۱۰) ہانڈی کی تعبیر عجمی عورت بھی ہوتی ہے۔
(۱۱) اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس نے ہانڈی میں کچھ نہیں پکایا تو وہ سلطان سے یا عجمی بادشاہ سے بہت بڑی دولت حاصل کرے گا۔
(۱۲) ہانڈی میں گوشت اور شوربہ اچھے رزق کی دلیل ہے۔