خواب میں ہدیہ دینے کی تعبیر

Khwab me hadya gift dene ki tabeer

(۱) اس کی دلالت خوشی پر ہوتی ہے چنانچہ اللہ تعالی کا فرمان ہے : ﴿ بَلْ اَنتُمْ بِہَدِيَّتِكُمْ تَفْرَحُوْنَ﴾ (ترجمہ: بلکہ تم اپنے ہدیوں کی وجہ سے خوش ہو)۔

اس کی دلالت محبت پر ہوتی ہے کیونکہ اللہ کے رسول ﷺکا ارشاد ہے: ”تَہَادُّوا تَحَابُّوْا“ (ترجمہ: ایک دوسرے کو ہدیہ دو، آپس میں محبت ہوگی)۔

ہدیہ دینا آپس میں تعلق ختم کرنے والوں کے درمیان صلح کرنے پر دلالت کرتا ہے ۔ بعض کا کہنا ہے کہ نکاح کا پیغام دینے کی بھی دلیل ہے ۔

(۲) خواب دیکھا کہ اس کو ایک برتن میں کسی نے کھجوریں ہدیہ دیں تو دلیل ہے کہ اس کی بیٹی کے نکاح کے لیے کوئی پیغام دے گا۔

(۳) اگر اس کی بیٹی موجود نہ ہوتو تعبیر ہے کہ ہد یہ کرنے والے شخص اور صاحب خواب کے درمیان محبت ومَوَدَّت و کا معاملہ ہوگا۔

Tags: Khwab me hadya gift dene ki tabeer

error: Content is protected !!
Scroll to Top