Khwab me haddi bone dekhna
(۱) خواب میں ہڈی دیکھنا ہڈی سے معبّر لوگوں کی طرف سے حصولِ مال کی دلیل ہے اور ہڈی تعبیرِ لباس بھی ہے جیسے کہ اللہ تعالی فرماتے ہیں: (فكسونا العظام لحما) ”ہم نے ہڈیوں پر گوشت کا لباس چڑھایا“، ہڈی رأس المال پر بھی دلالت کرتی ہے اور اہم کاموں پر بھی۔
(۲) اگر کوئی شخص بہت سی ہڈیوں کا مالک بنا تو وہ ہڈیوں کی بمقدار سواریوں یا گھروں کا مالک بنے گا، اس لئے کہ ہڈیوں سے مراد بنیاد بھی ہوتی ہے۔
(۳) انسانی ہڈی اس کے اصل مال پر دلالت کرتی ہے جیسے کہ غلام، اونٹ، گائے، کھیتی اور درخت وغیرہ، اگر کوئی ایسا آدمی خواب میں ہڈی دیکھے جس کا اصل مال نہ ہو تو پھر اس ہڈی سے مراد اس کا دین اور بنیادی فرائض ہوں گے، ہڈی گواہوں پر مال اور قوت اور ان افراد پر بھی دلالت کرتی ہے جن سے انسان قوت حاصل کرے جیسے اولاد اور غلام وغیرہ۔
(۴) بڑی ہڈیوں سے اکا بر قوم جبکہ چھوٹی ہڈیوں سے غلام، اولاد اور خدام مراد ہوتے ہیں۔
(۵) اگر خواب میں ہڈی ٹوٹ گئی تو جس پر ہڈی دلالت کرتی ہے اگر وہ مریض ہے تو فوت ہو گا اور اگر تندرست ہے تو مریض ہو گا، کبھی ہڈی عظمت کی بھی دلیل ہوتی ہے۔
(۶) ہڈی کا کھردرا یا بڑا ہونا صاحبِ خواب کی عظمت کی نشانی ہے۔
(۷) اگر مریض ننگی ہڈی کو دیکھے تو اس کے تندرست ہونے کی دلیل ہے، کبھی ہڈیوں سے بنیادوں کے ساز وسامان کا اشارہ ہوتا ہے، کبھی ہڈیوں کا دیکھنا رازوں کے جاننے اور خفیہ امور پر اطلاع پانے کی جانب اشارہ ہے۔
(۸) اگر کسی کی ہڈی لوہے کی بن جائے تو طویل بیماری میں مبتلا ہو گا یا اسے بہت ہی تکالیف آئیں گی، لیکن وہ ان پر صبر کرے گا، اگر اس کی ہڈی عاج کی ہو جائے تو حرام سے پُر ہونے کی دلیل ہے، کبھی ہڈیوں سے مراد پھلوں والے درخت بھی ہوتے ہیں کیونکہ پھل بھی اپنے چھلکے میں چھپا ہوا ہوتا ہے اور پھلوں سے مراد انسان کے محاسن یا جو اس سے صادر ہو مثلاً علم وغیرہ مراد ہوتے ہیں، کبھی ہڈی صحت یا بیماری کی بھی دلیل ہوتی ہے۔