Khwab me goonga hone ki tabeer
اس کی دلالت دین میں فساد واقع ہونے پر ہوتی ہے۔
(۱) چنانچہ خواب میں دیکھا کہ وہ گونگا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ وہ صحابہ کرام کو گالی دے گا یا علامت ہے کہ شریف لوگوں کی غیبت کا مرتکب ہو گا یا اس کے فاسق ہونے کی علامت ہے، مادر زاد گونگے کی دلالت جاہل پر ہوتی ہے۔
(۳) حاکم کا خواب میں گونگا ہونا اس کی حجت کے باطل ہونے کی علامت ہے یا کلام کی ضرورت کے موقع پر خاموش رہنے کی دلیل ہے مثلاً گواہی وغیرہ دینے کے مواقع میں۔
(۴) اور حاکم کے لئے گونگا ہونا حکمرانی سے معزول ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۵) البتہ عورت کے لئے اس کی تعبیر اچھی ہے۔
(۶) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کی زبان بند ہوگئی ہے تو دلیل ہے وہ فصاحت وفقاہت اور رزق سے بہرہ مند ہو گا اور اپنے دشمنوں پر غلبہ پائے گا۔