خواب میں گنتی دیکھنا

Khwab me ginti counting dekhna

(۱) خواب میں پانچ ہزار ۵۰۰۰ یا بیس ہزار ۲۰۰۰۰ یا سو ۱۰۰ تک گننا دشمنوں پر مدد حاصل کرنے کی دلیل ہے۔

(۲) خواب میں سات ۷یا آٹھ ۸ تک گننا غم ہے۔

(۳) جبکہ نو ۹ تک گننا مشکل کام میں وقوع اور فسادی لوگوں کی معیت کی دلیل ہے۔

(۴) بعض حضرات فرماتے ہیں کہ دس تک گننا حج کے لئے جانا ہے۔

(۵) جو شخص خود کو چالیس تک گنتے ہوئے دیکھے تو وہ اپنے کسی وعدہ کے کام میں لگا ہوا ہے۔

(۶) خواب میں تیس تک گننا ایسے جھوٹے وعدے کی دلیل ہے جو اس کے بعد ہی مکمل ہو سکتا ہو، خواب میں ”ایک“ علم، مال، شادی یا اولاد میں منفرد ہونے کی دلیل ہے، کبھی اس سے مراد کمزوری اور میل جول کا ختم ہونا ہے۔

(۷) خواب میں ”ا“ حق جس جیسا کوئی اور نہ ہو، دو ”۲“  کا عدد دشمنوں پر مدد، تین ”۳ “ وعدہ پورا کرنا، چار ”۴“ حجت قائم کرنا، پانچ ”۵“اور چھ ”۶“ کے عدد دین میں شک کرنا ہے، کبھی چھ”۶“ سے مراد دشمنوں پر مد دیا دشمنوں پر حجت کا قیام ہے، البتہ سات ”۷“ کے عدد میں کوئی بھلائی نہیں ہے، آٹھ ”۸“اور دس ”۱۰“  کا عدد کفارہ یمین ہے یا پھر اس آدمی کا کفارہ ہے جسے حج میں ہدی نہ ملے، اگر کوئی شخص دیکھے کہ وہ ایسے دراہم گن رہا ہے جس میں اللہ تعالی کا نام لکھا ہوا ہے تو دلیل ہے وہ تسبیحات کرے گا۔

(۸) اگر خواب میں اللہ تعالی کا نام لکھے ہوئے دینار گنے تو استفادہ علم کی دلیل ہے۔

(۹) اگر درہم یا دیناروں کی کتابت تصویر کی طرز پر کی ہو تو باطل کے ساتھ امورِ د نیا میں مشغولیت ہے۔

(۱۰) خواب میں موتی گننا تلاوتِ قرآن کی دلیل ہے۔

(۱۱) جواہر گننا مذاکرہ تعلیم وتعلم۔

(۱۲) ٹھیکریاں گننا بد زبانی اور فضول باتوں میں مشغولی ہے۔

(۱۳) اگر کوئی شخص خواب میں موٹی گائے گنے تو ان سالوں میں بہترین کاشت کرے گا۔

(۱۴) اگر اونٹ بمع بوجھ گنے تو اگر کسان ہے تو اس کی کھیتی میں بارش ہو گی، اگر والی ہے تو دشمنوں سے مال حاصل کرے گا لیکن جس قدر اونٹ پر بوجھ ہے اسی قدر اسے خطرات بھی لاحق ہوں گے۔

(۱۵) خواب میں بھینس گننا زندگی میں شدت اور مشکلات کی دلیل ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top