khwab me ghun woodlouse dekhna
خواب میں گُھن دیکھنا کسی چغلخور آدمی پر دلالت کرتا ہے جو مالدار لوگوں کے پیچھے بھاگے تاکہ ان سے مال کاٹ سکے اور اگر مریض نے گھن کو خواب میں اپنے گھر یا جسم کے ساتھ چمٹا ہوا دیکھا تو وہ مر جائے گا اور گھن جو دروازے پر یا چارپائی پر یا دستر خوان پر ہو اس سے مراد بیماریاں ہیں دیکھنے والے کے جسم میں اور بعض دفعہ گھن اولاد کی کثرت اور مال کی قلت پر دلالت کرتا ہے اس لئے کہ اہلِ عرب کا مقولہ ہے ”العيال سوس المال“ کہ اولا د مال کا گھن ہے اور گھن کی تعبیر اہلِ خانہ کا دشمن ہے۔