خواب میں گھوڑی دیکھنے کی تعبیر

Khwab me ghori mare dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں اس سے مراد لڑ کی یا آزاد شریف عورت ہے۔

(۲) اگر وہ اس پر سوار ہو گیا تو دلیل ہے کہ وہ کسی عورت کے ساتھ زیادتی کرے گا  اور ترکی گھوڑوں میں سے گھوڑی عورت اور زندگی کا معاہدہ ہے الا یہ کہ وہ عجمی عورتوں میں سے ہو گی۔

(۳) اور یہ ادب میں معروف لوگوں پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۴) اور اگر کسی نے دیکھا کہ وہ گھوڑی پر سوار ہو گیا یا اس کا مالک ہو گیا یا اس کو خرید لیا ہے اور وہ کنوارا ہو تو خوشخبری ہے وہ شریف با برکت عورت سے شادی کر لے گا۔

(۵) اور اگر وہ سیاہ گھوڑی ہو تو دلیل ہے عورت مالدار اور شریف ہو گی۔

(۶) اور اگر سفیدی مائل سیاہ ہو تو خوبصورت ہو گی۔

(۷) اور اگر سرخ ہو تو دین ودیانت والی ہو گی۔

(۸) اور اگر بھورے رنگ کی ہوئی تو دین والی ہو گی۔

(۹) اور اگر زرد رنگ کی ہوئی تو اشارہ ہے بیماریوں اور دردوں والی ہو گی اور اگر زرد ہوئی تو اس سے لڑکا ہو گا۔

(۱۰) اور اگر شادی شدہ ہو یا جس کو شادی کا انتظار نہ ہو تو دلیل ہے وہ کوئی جائیداد یا مال پائے گا  جس کے بل بوتے پر وہ دوبارہ زندگی کی طرف لوٹ آئے گا۔  

(۱۱) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی گھوڑی مر گئی ہے یا چوری ہو گئی ہے یا گم ہو گئی ہے تو یہی معاملہ اس کی عورت کے ساتھ ہو گا یا علامت ہے اس کی زندگی کے کسی معاہدہ کے ساتھ ہوگا۔

(۱۲) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے گھوڑی کو چھوڑ دیا ہے یا اس سے اتر گیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنی عورت سے موت یا طلاق کی وجہ سے علیحدہ ہو جائے گا یا اس کا گھر وبال سے نکل جائے گا۔

(۱۳) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی گھوڑی نے بچہ جنم دیا ہے تو یہ اس کی زندگی میں گردش کی دلیل ہے اور مال میں زیادتی کی طرف اشارہ ہے۔

(۱۴) اور اگر کسی نے دیکھا کہ وہ گھوڑی کا دودھ پی رہا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس کو اپنے قریب کرے گا اور اس سے یہ خیر حاصل کرے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top