خواب میں گھنٹی دیکھنے کی تعبیر

Khwab me ghanti bell dekhne ki tabeer

(۱) جرس کی دلالت بادشاہ کی طرف سے اعلان کرنے والے اور اذان دینے والے شخص پر ہوتی ہے۔

(۲) جرس کو جانوروں کے گلوں میں دیکھنا خیر کی دلیل ہے۔

(۳) اور کبھی اس کی دلالت سفر پر بھی ہوتی ہے۔

(۴) عیسائیوں کی گھنٹی کی تعبیر ایسا عالم ہے جس سے اہم امور اور مخاصمات میں رہنمائی حاصل کی جاتی ہے۔

(۵) کبھی اس کی دلالت لڑائی اور نماز وغیرہ پر بھی ہوتی ہے، کبھی جرس کی تعبیر دشمن سے ملاقات کی تیاری سے کی جاتی ہے۔

(۶) خواب میں گھنٹی کی آواز سننا خیر کے ساتھ قافلوں کی آمد یا ایک چھت سے دوسری چھت کی طرف انتقال کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

(۷) کبھی گھنٹیوں کی دلالت سابقہ کتب منسوخہ ( توراۃ، انجیل، زبور وغیرہ ) اور کبھی اممِ سابقہ کے طور طریقوں پر ہوتی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top