خواب میں غار دیکھنا

Khwab me ghaar cave dekhna

خواب میں غار ڈرنے والے کے لئے امن کا پیغام ہوتا ہے۔ (۱) اگر کوئی خواب میں خود کو دشمن سے بھاگتا ہوا دیکھے یہاں تک کہ وہ غار میں داخل ہو جائے تو اس میں اشارہ ہے کہ وہ دشمن سے امن میں ہو گا، فرمانِ خداوندی ہے: (ثانی اثنین اذہما فی الغار) ”دو میں سے دوسرا جبکہ وہ دونوں غار میں تھے“ (الآیۃ ) غار کا لفظ غیرۃ سے ہے جیسا کہ راغ کا لفظ روغان سے ہے جبکہ اس کے حروف کو الٹ کر دیا جائے، بسا اوقات خواب میں غار د یکھنا دوستوں کے نصیبے پر دلالت کرتا ہے ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قصے پر قیاس کرتے ہوئے۔

(۲) اگر کوئی آدمی خود کو پہاڑ کی غار میں داخل دیکھے تو وہ بادشاہ یا کسی بڑے آدمی کے ساتھ مکر کرے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top