khwab me fakhta Dove dekhna
فاختہ کی دلالت جھوٹے لڑکے پر ہوتی ہے، بعض حضرات کے نزد یک فاختہ محبت نہ کرنے والی غیر صالح، جھوٹی، زبان دراز، بکواس کرنے والی اور دین میں ناقص عورت پر دلالت کرتی ہے، فاختہ گھر کے مالک پر یا آدابِ نفسانیہ اور ناز وانداز رکھنے والی عورت پر دلالت کرتی ہے۔
(۱) خواب میں فاختہ دیکھنے کی تعبیر قصیدہ گو اور اچھی آواز والے آدمی سے کرتے ہیں، خواب میں قمری دیکھنے کی تعبیر مندرجہ ذیل چیزیں بھی ہیں:
(الف) اس کو بھلائی نصیب ہو گی۔
(ب) اگر کسی کا انتظار ہے تو وہ آ جائے گا۔
(ج) اگر اس کی کوئی حاجت ہے تو وہ پوری ہو گی۔
(د) اگر غمگین ہے تو غم دور ہو گا۔
(ر) اگر موسم ربیع میں دیکھے تو اس کی حاجت پوری ہو گی۔
(ز) اگر موسم ربیع کے علاوہ دیکھے تو اس کی حاجت ربیع تک موخر ہو گی اور حاملہ کے لئے بچے جننے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۲) خواب میں مادہ فاختہ دیکھنا دیندار عورت ملنے کی دلیل ہے اور بعض معبّرین نے کہا ہے کہ صاحبِ خواب کے لئے نعمتِ اولاد کی دلیل ہے۔