خواب میں دوات دیکھنے کی تعبیر

Khwab me dawat ink pot dekhne ki tabeer

(۱) اسے دیکھنا عزت، حکومت اور بقدرِ قیمت رفعت وبلندی کی نشانی ہے اور دوات کی دلالت مندرجہ ذیل پر بھی ہوتی ہے، بیوی، مال، خادمہ عورت کی جانب سے منفعت اور بیٹے کی طرف سے عزت ملنا وغیرہ۔

(۲) خواب میں کسی دوات سے روشنائی لے کر لکھنا باندی خرید کر اس سے جماع کرنے کی دلیل ہے اور اس باندی کا صاحبِ خواب کے ہاں کوئی مقام اور رفعت نہیں ہوگی۔

(۳) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کو دوات مل گئی ہے تو وہ اپنے کسی رشتہ دار یا کسی عورت وغیرہ سے مخاصمت کرے گا  اگر اس میں کوئی شاہد بھی ہو تو اپنے کسی رشتہ دار کی شادی کرائے گا۔

(۴) کسی نے خواب دیکھا کہ دوات میں صوف ڈال رہا ہے تو وہ لواطت میں مبتلا ہوگا۔

(۵) خواب میں دوات خرید نا ایسی عورت سے نکاح کرنے کی علامت ہے جس کے ساتھ کوئی سفیدی نہیں دیکھے گا اس لئے کہ دوات سے قلم سوائے سیاہی کے اور کچھ حاصل نہیں کر سکتا۔

(۶) کبھی دوات کی دلالت زخم پر اور قلم کی لوہے پر اور روشنائی کی مدت پر ہوتی ہے جب کسی جگہ کو دوات بناتا ہو اور اس سے سیاہی حاصل کرتا ہو۔

(۷) کسی نے دیکھا کہ وہ کسی صحیفہ میں لکھ رہا ہے تو یہ میراث ملنے کی دلیل ہے۔

(۸) کبھی دوات کی دلالت دوا پر بھی ہوتی ہے چنانچہ کسی مریض کا خواب میں دوات دیکھنا علاج کر کے بیماری سے شفایاب ہونے کی دلیل ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top