Khwab me dawa dava medicine dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں دواء دینا درستگی کی دلیل ہے چنانچہ خواب میں اپنی صحت کی درستگی کی غرض سے دواء پینا دینی اصلاح کی علامت ہے۔
(۲) خواب میں دواء اٹھانا علم، خیر خواہی اور اپنے علم سے فائدہ اٹھانے کی دلیل ہے۔
(۳) دواء کو نہ اٹھا ناحق سے روگردانی، سرکشی اور نفسانی خواہشات پر برقرار رہنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۴) خوشبودار اور شیریں دواء لینا غیر شادی شدہ کے لئے شادی اور بانجھ کے لئے اولاد اور فقیر کے لیے مال کی دلیل ہے۔
(۵) کبھی دواء لینا دوات پر دلالت کرتا ہے جیسے دوات کی تعبیر دواء سے ہوتی ہے۔
(۶) پھانکنے والی دواء سرور، خوشی کی علامت ہے اور چاٹی جانے والی دواء توحید، اقرار بالشہادۃ یا ان لوگوں کی طرف سے نفع ملنے کی دلیل ہے جن پر انگلی کی تعبیر دلالت کرتی ہے۔
(۷) سفوف کی تعبیر طمع ولالچ اور دنیا طلبی سے کی جاتی ہے۔
(۸) پینے والی دواء کی تعبیر رزق سے اور نکلنے والی دواء کی تعبیر گناہ گار کو تو بہ پر اور کافر کو ہدایت پر اور جاہل کو علم پر مجبور کرنے سے کی جاتی ہے۔
(۹) وہ دواء جس کو عورتیں حیض وغیرہ کے لئے استعمال کرتی ہیں اس کو لینے کی تعبیر غیر شادی شدہ حضرات کے لئے شادی کی علامت اور لاولد لوگوں کے لئے ولد کی بشارت ہ۔
(۱۰) بد نما دواء اُٹھانا پوشیدہ رازوں سے باخبر ہونے اور تجسس کرنے کی دلیل ہے۔
(۱۱) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ مسہل دواء اپنی صحت کی درستگی کی غرض سے پی رہا ہے تو وہ بقدر اس دواء سے صحت یابی کے اپنے دین کی اصلاح کرے گا اور دواء پینے کے بعداگر اس کا اثر ظاہر نہ ہو تو اس کی اصلاح دینی زائل ہوگا۔
(۱۲) خواب میں دواء پینے کے فوراً بعد صحت کا طالب ہونا دنیا کو درست کرنے کی دلیل ہے۔
(۱۳) خواب میں آنکھ میں دواء استعمال کرنا بھی دین میں اصلاح کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۴) خواب میں پیلے رنگ کی تمام عام دوائیں بیماری کی علامت ہیں۔
(۱۵) آسانی سے پینے اور کھائی جانے والی دوائیں مریض کے لئے شفا کی دلیل ہیں اور تندرست آدمی کے لئے مضر صحت اشیاء سے پر ہیز کرنے کی دلیل ہے۔
(۱۶) ناپسندیدگی سے کھائ جانے والی دوائیں ایسی ہلکی بیماری کی علامت ہیں جن کے بعد تندرستی ہو۔
(۱۷) پسندیدگی کے ساتھ کھائی اور پی جانے والی دواؤں کی تعبیر اغنیاء کے لئے بہتر ہے اور فقراء کے لئے اچھی نہیں ہے اور انسان کے بدن سے دواء کے ذریعے نکلنے والی چیز کی تعبیر دواء کے بغیر نکلنے والی چیز کی تعبیر سے مختلف ہے۔
خواب میں ناک کے ذریعہ دوا چڑھانے کی تعبیر
khwab me naak se dawa lena
(۱) خواب میں ناک کے ذریعہ دوا چڑھانا کسی مصیبت یا بیٹے، ماں یا رئیس کی طرف سے کسی حاجت پیش آنے پر دلالت کرتا ہے اور اس کے دماغ میں نقصان پہنچے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۲) جس نے دیکھا کہ اس نے ناک کے ذریعے دوا چڑھائی ہے تو اسے اتنا غصہ آئے گا کہ جس میں فیصلہ اتنا تنگ ہو گا جتنا اس نے دوا یا کوئی اور چیز چڑھائی۔