Khwab me daff dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں دَف دیکھنے کی تعبیر مصیبت، غم وحزن سے کی جاتی ہے، نیز جس کے پاس ہو اس کے لئے شہرت کی بھی علامت ہے۔
(۲) اور خواب میں کسی لڑکی کے ہاتھ میں دف ہونا دف کی ہیئت کے بقدر معروف خیر ملنے کی علامت ہے۔
(۳) کسی مرد کے ہاتھ میں دف دیکھنا اس مرد کے متعلقین کی اس کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے کی علامت ہے اور کسی عورت کے ہاتھ میں ہونا لوگوں کے درمیان کسی مشہور معاملہ یا مشہور سال کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔
(۴) شادیوں میں گانے بجانے کے تمام آلات مصیبت کی علامت ہیں، کبھی دف کی دلالت شادی پر اور کبھی کسی غائب کی آمد پر بھی ہوتی ہے۔
خواب میں دف فروخت کرنے یا دف بجانے والے کی تعبیر
Khwab me daff bajane or bechne wale ki tabeer
(۱) اس کی رؤیت خوشی اور مسرت کی علامت ہوتی ہے۔
(۲) اس کا خواب میں مریض کے پاس آنا اس کے مرنے کی دلیل ہے اور اس پر رونے اور رفع کے اعلان کرنے کی دلیل ہے اور کبھی اس کی دلالت اس کی ضیافت میں لوگوں کو جمع ہونے پر بھی ہوتی ہے۔