خواب میں دانتوں سے کاٹنا

Khwab me daanto se kaatna

اس کی دلالت ان لوگوں کی طرف سے خیانت ہونے پر ہوتی ہے جن پر دانت دلالت کرتے ہیں مثلا اہل، اولاد، شرکاء، ازواج وغیرہ، کبھی اہل کے اندر ایسے غم داخل ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے جس کی وجہ سے اس کی حالت میں بھی تغیر آ جائے۔


(۱) خواب میں کا ٹنا مکر کرنے کی علامت ہے اور بعض نے کینہ سے تعبیر کیا ہے اور بعض نے کہا کاٹنا زیادتی محبت پر دال ہے، جس کو بھی کاٹا جائے خواہ آدمیوں میں سے ہو یا انسانوں کے علاوہ میں سے ہو اور آزمائش پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) اور جس شخص نے اپنا گوشت کاٹا اور زمین پر پھینک دیا تو دلیل ہے وہ شخص معیوب ہے۔

(۳) کسی انسان کو اپنے پورے کاٹتے ہوئے دیکھا دلیل ہے کہ وہ کینہ رکھنے والا ہے۔

(۴) اور جس شخص نے اپنی انگلیاں کاٹتے ہوئے دیکھا تو اسے ندامت ہو گی اور کہا گیا ہے کہ وہ ظالم ہو گا کیونکہ فرمانِ باری تعالی ہے: (ویوم یعض الظالم علی یدیہ) ”اور جس دن ظالم اپنے ہاتھوں کو کاٹے گا۔ (۵) اور کاٹنے سے جب خون نکلے تو یہ دال ہے گناہ میں آزمائش پر اور کاٹنا زیادتئ غصہ پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۶) اور جس شخص نے کسی انسان کو دیکھا کہ وہ اسے کاٹ رہا ہے تو وہ خوشی حاصل کرے گا اول عمر میں لیکن اس کے ساتھ تکلیف یا دلی رنج بھی اس کو پہنچے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top