khwab me color pale hona
(۱) خواب میں اپنے چہرے کی رنگت کو زرد دیکھنا مرض لاحق ہونے کی علامت ہے۔
(۲) خواب میں چہرے کا بہت زیادہ زرد ہونا روزِ قیامت چہرے کے خوبصورت ہونے اور عند اللہ مقرب ہونے کی دلیل ہے۔
(۳) چہرے کی زردی ذلت اور حسد پر بھی دلالت کرتی ہے۔
(۴) کبھی چہرے میں زردی دیکھنا منافقت کی علامت ہوتا ہے۔
(۵) کبھی اس کی دلالت عبادت اور رات کو اٹھ کر تہجد کی نماز پڑھنے پر ہوتی ہے۔
(۶) چہرے کا پیلا ہونا عشق ومحبت کی علامت ہوتا ہے اور خشوع ومراقبہ پر بھی دلالت کرتا ہے اور کبھی خوف کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔
(۷) خواب دیکھا کہ اس کا چہرہ سفید اور باقی سارا بدن پیلا ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا ظاہر باطن سے اچھا ہے اور اگر سارا بدن سفید اور چہرہ پیلا ہو گیا تو دلیل ہے اس کا باطن ظاہر سے اچھا ہے۔
(۸) چہرہ اور بدن دونوں کا زرد ہونا مرض پر دلالت کرتا ہے اور صرف چہرے کا پیلا ہونا غم پر دلالت کرتا ہے، ریشم اور دیباج کے جبے کے علاوہ باقی تمام کپڑوں کی زردی بیماری کی علامت اور جبہ اور ریشمی کپڑوں کی زردی فسادِ دین کی دلیل ہے۔