khwab me chori stealing karna
(۱) محفوظ چیز میں چوری کر ناز نا اور سود پر دلالت کرتا ہے اور نامعلوم چور کی تعبیر ملک الموت ہے اور اگر وہ معلوم ہو تو چور جس کے گھر چوری کر رہا تھا اس سے علم یا کوئی کام یا کوئی نفع کی بات حاصل کرے گا۔
(۲) اگر اس نے مجہول چور دیکھا کہ وہ اس کے گھر میں داخل ہوا اور اس کی طشت ”سفلجی“ کو چرا لیا تو اس کی بیوی مرے گی۔
(۳) ایسا ہی اگر اس نے اس کے لحاف یا اس کا کوئی قمقمہ یا وہ چیز جو عورتوں کی طرف منسوب ہوتی ہے چرائی تو اس کی بیوی مرے گی۔
(۴) ایسی ہی تعبیر ہو گی اگر اس نے کوئی ایسی چیز چرائی جو خادموں کی طرف منسوب ہوتی ہے۔
(۵) اگر اس نے دیکھا کہ وہ اس کے درا ہم چرا رہا ہے تو اگر وہ معروف ہے تو وہ کوئی چغل خور ہے جو اس کی چغلی کرے گا اور اگر وہ مجہول ہو اور بوڑھا ہو تو وہ اس کا کوئی دوست ہو گا جو اس کی چغل خوری کرے گا اور اگر وہ جوان ہو تو یہ کوئی دشمن ہے جو اس کی چغل خوری کرے گا اور کہا گیا کہ چوری کی تعبیر مبارک چیز ہے سوائے اس شخص کے لئے جو مکر وفریب کا ارادہ کرتا ہو۔
(۶) جس نے دیکھا کہ وہ چوری کر رہا ہے تو اس پر چوری کا خطرہ ہے اور بعض دفعہ چوری کرنا کسی ایسے گناہ پر بھی دلالت کرتا ہے جو چور کرتا ہے اور جس نے دیکھا کہ اس نے چوری کی تو وہ زنا کرے گا یا جھوٹ بولے گا اس لئے کہ زانی بھی لوگوں سے چھپتا ہے جیسا کہ چور چھپتا ہے۔