خواب میں چِیل دیکھنے کی تعبیر

khwab me cheel kite dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں چیل دیکھنا متواضع، ظالم، قادر اور سخت تکلیف دینے والا بادشاہ ہے اس لئے کہ چیل میں بہت سی صلاحیتیں ہیں، زمین کے بالکل قریب نیچی پرواز کرتی ہے اور کبھی شکار کرنے میں خطا نہیں کرتی۔

(۲) جو آدمی چیل کا مالک بنا اور اس کے ذریعے شکار کرتا ہے تو اسے مال ومملکت حاصل ہوگی۔

(۳) خواب میں چیل سے بہت کم حاصل کرنا بھی بیداری میں بہت زیادہ حاصل کرنا ہے۔

(۴) اگر دیکھے کہ جنگلی چیل کو پکڑا ہے لیکن اس سے شکار نہیں کرتا اور نہ ہی چیل اس کے مطیع ہے اور اس کے بازو پر بیٹھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے گھر ایک ایسا لڑکا پیدا ہوگا جو سنِ بلوغ کو پہنچنے سے پہلے ہی بادشاہ بن جائے گا۔

(۵) اگر دیکھے کہ چیل اس حالت میں اڑ گئی تو اس کے گھر مردہ لڑکا پیدا ہوگا، یا بچپن ہی میں فوت ہو جائے گا، چیل کے پر اولاد پر دلالت کرتے ہیں، ایک چیل خیانت والی بے شرم، بے پردہ عورت پر دلالت کرتی ہے، چیل ان چوروں پر بھی دلالت کرتی ہے جو چوری کرتے اور ڈاکہ ڈالتے ہوں، نیز اس کی دلالت دھوکہ بازوں اور مکاروں پر بھی ہوتی ہے، کبھی اس سے مراد لڑائی اور قتال ہوتا ہے،  چیل سے با عزت آدمی یا زانیہ عورت کی طرف اشارہ بھی مقصود ہوتا ہے، چیلوں کا جمگھٹا ان لوگوں کی دلیل ہے جن سے ان کے کفر وشرک کے سبب قتال جائز ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top