Khwab me chaplosi krne ki tabeer
(۱) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ کسی متاع دنیاوی کے سلسلے میں کسی کی چاپلوسی کر رہا ہے تو تعبیر کے لحاظ سے اس کا خواب اچھا نہیں ہے۔
(۲) خواب دیکھا وہ کسی شخص کی چاپلوسی اس سے علم حاصل کرنے کے لئے کر رہا ہے یا کسی نیک عمل میں مدد دینے کے لئے کر رہا ہے تو شرف حاصل کرنے، دینی، درستگی اور اپنے مطلب کو پانے کی علامت ہے۔
(۳) بعض علماء کا کہناہے کہ تملق کے عادی شخص کے لئے خواب میں کسی کی تملق وچاپلوسی کرنا برا نہیں ہےلیکن چاپلوی کی عادت نہ رکھنے والا شخص خواب میں خود کوکسی کی چاپلوسی کرتے ہوئے دیکھے تو اشارہ ہے کہ اس کی تو ہین اور اہانت ہوگی۔
(۴) کسی جان پہچان والی عورت کی چاپلوسی کرنے کی تعبیر دشمن سے بچنے سے کی جاتی ہے۔ (۵) بعض دفعہ فعلِ تملق کی دلالت ایثار، نیکی اور صدقہ پر بھی ہوتی ہے۔