Khwab me chalni dekhna
(۱) چھلنی کا خواب میں دیکھنا علم، اچھے برے میں تمیز کرنے، عزت، مرتبۂ حق وباطل میں فرق پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) چھلنی دراہم کو پرکھنے والے پر، اچھی بات اور اچھے اعمال کرنے والے، اچھائی اور برائی میں تمیز کرنے والے، چھوٹی اور بڑی چیز میں فرق کرنے والے پر دلالت کرتی ہے، مذکورہ بالا آدمی کمائی میں تقوی اور پرہیزگاری سے کام لینے والا ہے۔
(۱) بالوں کی تعبیر اگر جَو سے کی جائے تو چھلنی کی تعبیر کنگھی سے کی جاتی ہے جیسے کنگھی بالوں کو صاف کرتی ہے ایسے ہی چھلنی جو کو صاف کرتی ہے۔
(۲) اگر کسی شخص نے کسی سے وعدہ کیا ہو اور وہ خواب میں چھلنی دے تو یہ علامت ہے کہ وعدہ کرنے والا اپنے وعدے پر قائم نہ رہتے ہوئے وعدے کی خلاف ورزی کرے گا جیسے چھلنی پانی کو نہیں روک سکتی ایسے ہی چھلنی دینے والا اپنے وعدے پر قائم نہیں رہ سکتا۔